ی دہلی ،12مارچ : جمہوریہ ترکی کے صدر،عالیجناب رجب طیب اردغان نے وزیراعظم جناب نریندرمودی سے ٹیلی فون پربات چیت کی ہے ۔
صدراردغان نے ہندوستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کاشکار ہونے والوں کے تئیں تعزیت کااظہارکیاہے اورمجروحین کی بہ سرعت صحت یابی کی تمناکی ہے ۔
وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے کہاہے کہ دہشت گردی عالمی امن اورسلامتی کولاحق سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے، انھوں نے تمام متعلقہ ممالک کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف فوری ،واضح اورفیصلہ کن کارروائی عمل میں لائے جانے کی اہمیت پر زور دیاہے ۔