ایودھیا فیصلے پر خطاب

Published By : Admin | November 9, 2019 | 18:01 IST

میرے پیارے ہم وطنوں،

میں دن بھر پنجاب میں تھا۔

میری ذمہ داری  بنتی ہے کہ آپ سے براہ راست مکالمہ کروں۔

آج سپریم کورٹ نے ایک ایسے اہم معاملے پر فیصلہ سنایا ہے، جس کے پیچھے سینکڑوں برسوں کی ایک تاریخ ہے، پورے ملک کی یہ خواہش تھی کہ اس معاملے کی عدالت ،میں روز سماعت ہو۔

جو ہوئی اور آج فیصلہ آ چکا ہے۔ کئی دہائیوں تک چلی انصاف کے عمل کا اب خاتمہ ہوا ہے۔

ساتھیو،

پوری دنیا یہ تو مانتی ہی ہے کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوریہ ملک ہے۔ آج دنیا نے یہ بھی جان لیا ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت کتنی زندگی سے بھرپور اور مضبوط ہے۔

فیصلہ آنے کے بعد جس طرح ہر فرقے نے، ہر طبقے نے، ہر پنتھ کے لوگوں نے پورے ملک سے کھلے دل سے اسے تسلیم کیا ہے وہ ہندوستان کی قدیم تہذیب، روایات اور نیک خواہشات کے جذبےکی عکاسی کرتا ہے۔

بھائیو بہنو،

ہندوستان جذبات کے لیے جانا جاتا ہے۔ تنوع میں اتحاد ، آج یہ منتر اپنی مکمل شکل کے ساتھ حقیقت کے طور پر واضح دکھائی دے رہا ہے۔

ہزاروں سال بعد بھی کسی کو تنوع میں یکجہتی، ہندوستان کی زندگی کے اس عنصر کو سمجھنا ہوگا تو وہ آج کے تاریخی دن کا ، آج کے واقعہ کا سہارا لے گا جس کی ہم سب آج خود تخلیق کر رہے ہیں، خود لکھ رہے ہیں۔

ساتھیو،

ہندوستان کی عدالیہ کی تاریخ میں آج کا یہ دن ایک سنہرے باب کی طرح ہے۔ اس موضوع پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سب کو سنا۔ بہت تحمل سے سنا اور اتفاق رائے فیصلہ دیا۔ یہ آسان کام نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے اس فیصلے کے پیچھے مضبوط قوت ارادی دکھائی ہے اور اس کے لیے ملک کے جسٹس ، عدالت اور ہمارے نظام انصاف  کو سلام۔

ساتھیو،

9 نومبر ہی وہ تاریخ تھی، جب برلن کی دیوار گری تھی۔ دو مخالف دھاروں نے متحد ہوکر نیا عزم کیا تھا۔

آج 9 نومبر کو ہی کرتار پور صاحب کوریڈور کی شروعات ہوئی ہے۔ اس میں ہندوستان کا بھی تعاون رہا ہے ، پاکستان کا بھی۔

آج ایودھیا پر فیصلے کے ساتھ ہی 9 نومبر کی یہ تاریخ ہمیں ساتھ رہ کر آگے بڑھنے کا سبب دے رہی ہے۔

آج کے دن کا پیغام جوڑنے کا ہے، جڑنے کا ہے اور مل کر جینے کا ہے۔

اس موضوع کو لے کر کہیں بھی، کبھی بھی، کسی کے من میں کوئی تلخی رہی ہو ، تو آج اُسے چھوڑ دینے کا بھی دن ہے۔

نئے ہندوستان میں خوف، تلخی، منفیت کا کوئی مقام نہیں ہے۔

ساتھیو،

سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے نے ملک کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ سخت سے سخت مسئلے کا حل آئین کے دائرے میں ہی آتا ہے۔ قانون کے دائرے میں ہی آتا ہے۔

ہمیں، اس فیصلے سے سبق لینا چاہیے کہ بھلے ہی کچھ وقت لگے لیکن پھر بھی صبر و تحمل برقرار رکھنا ہی سب سے بہتر ہے۔

ہر حالت میں ہندوستان کے آئین ، ہندوستان کے نظام انصاف پر ہمارا اعتماد برقرار رہے یہ بہت اہم ہے۔

ساتھیو،

سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ہمارے لیے ایک نیا سویرا لے کر آیا ہے۔

اس تنازعہ کا بھلے ہی کئی نسلوں پر اثر پڑا ہو لیکن اس فیصلے کے بعد ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ اب نئی نسل نئے سرے سے نیو انڈیا کی تعمیر میں جٹے گی۔

آیئے ایک نئی شروعات کرتے ہیں۔

اب نئے بھارت کی تعمیر کرتے ہیں۔

ہمیں اپنا اعتماد اور ترقی اس بات سے طے کرنی ہے کہ میرے ساتھ چلنے والا کہیں پیچھے تو نہیں چھوٹ رہا۔

ہمیں سب کو ساتھ لے کر ، سب کی ترقی کرتے ہوئے اور سب کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

ساتھیو،

رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دے دیا ہے اب ملک کے ہر شہری پر قوم کی تعمیر کی ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ایک شہری کے طور پر ہم سبھی کے لیے ملک کے عدالتی عمل کو ماننا ہوگا، قوانین و ضوابط کا احترام کرنا، یہ ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے۔

اب سماج کے ناطے ہر ہندوستانی کو اپنے فرض ، اپنی ذمہ داری کو اولیت دیتے ہوئے کام کرنا ہے۔ ہمارے درمیان کا بھائی چارہ ، ہماری یکجہتی ، ہمارا امن ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے، مستقبل کے ہندوستان کے لیے کام کرتے رہنا  ہے۔ ہندوستان کے سامنے چیلنج اور بھی ہیں، نشانے اور بھی ہیں، منزلیں اور بھی ہیں۔

ہر ہندوستانی ، ساتھ مل کر ، ساتھ چل کر ہی ان مقاصد کو حاصل کرے گا۔ منزلوں تک پہنچے گا۔

جے ہند۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones