وزیر اعظم نے آج جموں میں پونچھ کے رکن پارلیمنٹ جناب جگل کشور ورما کے ٹوئیٹ کے ایک سلسلے کا جواب دیا ، جس میں رکن پارلیمنٹ نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت فراہم کرائے گئے ایک گھر کے ذریعہ پونچھ کی چنچلا دیوی کی زندگی میں لائی گئی زبردست تبدیلی کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم اے وائی ماؤں اور بہنوں کی زندگیوں کو آسان بنا رہی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا:
’’جموں و کشمیر کی چنچلا دیوی جی کی یہ خوشی بتاتی ہے کہ کیسے پردھان منتری آواس یوجنا سے ہماری ماؤں اور بہنوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔‘‘
जम्मू-कश्मीर की चंचला देवी जी की यह खुशी बताती है कि कैसे प्रधानमंत्री आवास योजना से हमारी माताओं-बहनों का जीवन आसान हो रहा है। https://t.co/4vdKzdok85
— Narendra Modi (@narendramodi) April 14, 2023