نئی دہلی،02  نومبر  / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں جرمن چانسلر ڈاکٹر انگیلا مرکیل کے ساتھ گاندھی اسمرتی کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے  معروف  فنکار پدم بھوشن جناب رام سوتر کے ذریعے تراشے گئے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے جرمن چانسلر کا استقبال کیا۔

اس مقام کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈاکٹر مرکیل کو بتایا کہ یہ اسمرتی اُس مقام پر واقع ہے جہاں مہاتما گاندھی نے اپنی زندگی کے آخری چند ماہ گزارے اور 30 جنوری 1948 کو جہاں ان کا قتل ہوا تھا۔

عالمی لیڈروں نے اس کے بعد میوزیم دیکھا اور معروف آرٹسٹ جناب اوپیندر مہارتھی اور شانتی نکیتن کے جناب نند لال بوس کی ایک طالبہ  انڈو – ہنگیریئن پینٹر ایلیزابیتھ برونر کے ذریعے تیار کیے گئے اسکیچز اور پینٹنگز دیکھی۔  انہوں نے اہنسا اور ستیہ گرہ کے موضوعات پر مبنی جناب بیرد راجا رام یاجنِک کے ذریعے تیار کی گئی ایک ڈیجیٹل گیلری دیکھی۔

ان لیڈروں نے اس کے بعد البرٹ آئنسٹن کے ذریعے مہاتما گاندھی کی تعریف کا آڈیو سنا اور میوزیم میں مختلف ڈیجیٹل انسٹالیشن دیکھی۔ انہوں نے 107 ملکوںمیں گائے گئے گیت ‘‘ویشنو جن تو’’ کا مظاہرہ کرنے والے انٹرایکٹیو کیوسک کو بھی دیکھا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور جرمن چانسلر ڈاکٹر انگیلا مرکیل نے اس کے بعد شہیدی ستون پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government