نئی دہلی، 19فروری 2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں بنارس ہندو یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے وارانسی گھاٹوں کےپاس پنڈٹ مدن موہن مالویہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور پنڈٹ مدن موہن مالویہ کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر اترپردیش کے گورنر جناب رام نائک ، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر معزز شخصیتیں بھی موجود تھیں۔
جناب نریندر مودی نے لہر ترانہ میں بھابھا کینسر اسپتال اور پنڈت مدن موہن مالویہ کینسر اسپتال کا بھی افتتاح کیا۔یہ اسپتال اترپردیش ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور بہار کے مریضوں کو جامع اور معیاری علاج فراہم کرسکیں گے۔
وزیر اعظم نے قیمتی ٹیکنالوجی کے ساتھ پہلا نیا بھابھا ٹرون قوم کے نام وقف کیا۔
جناب مودی نے کیئریونٹ اور او پی ڈی کا دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے پی ایم جے اے وائی-آیوشمان بھارت سے فیض پانے والوں کے ساتھ بھی گفتگو کی۔