وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمو ایپ پر وکست بھارت ایمبیسیڈر ماڈیول میں مؤثر کاموں کو انجام دینے کے 100 دن کے چیلنج کو قبول کریں ۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ وکست بھارت کا سفیر بننا طاقتوں کو یکجا کرنے، ترقی کے ایجنڈے کو پھیلانے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لانے کا ایک مثالی طریقہ ہے ۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
’’140 کروڑ ہندوستانیوں نے دنیا کو دکھادیا ہے کہ لوگوں کی طاقت والی ترقی کیا ہوتی ہے!
ہم میں سے ہر ایک وکست بھارت بننے کی اجتماعی کوششوں میں اٹوٹ حصہ دار ہے ۔
https://www.narendramodi.in/ViksitBharatAmbassador
وکست بھارت کا سفیر بننا ہماری طاقتوں کو یکجا کرنے، ترقی کے ایجنڈے کو پھیلانے اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لانے کا ایک مثالی طریقہ ہے ۔
آئیے ہم نمو ایپ پر سائن اپ کرکے، اور وکست بھارت ایمبیسڈر ماڈیول میں سادہ لیکن انتہائی اثر انگیز کاموں کو انجام دینے کے 100 دن کے چیلنج کو قبول کرکے اس عوامی تحریک میں شامل ہوں ۔
میں ذاتی طور پر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کچھ انتہائی پرجوش اور روشن خیال سفیروں سے ملاقات کا منتظر ہوں ۔ ‘‘
140 crore Indians have shown the world what people-powered development is!
— Narendra Modi (@narendramodi) December 7, 2023
Each of us are integral contributors in the collective efforts to become Viksit Bharat.https://t.co/nXdJCoEzAd
Being a #ViksitBharatAmbassador is an ideal way to combine our strengths, spread the…