چودھری چھوٹو رام نے کاشتکاروں کے متعلق کہا تھا، ’’میرے لئے کاشتکار ناداری کی ایک علامت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سپاہی بھی ہے جو برطانوی بری فوج کی ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے‘‘: وزیر اعظم
اکثر لوگ نہ جانتے ہوں گے کہ بھاکڑا باندھ کی تعمیر کا نظریہ دراصل چودھری چھوٹو رام کا ہی نظریہ تھا۔ انہوں نے بلاس پور کے فرماں رواں کے ساتھ بھاکڑا باندھ پروجیکٹ پر دستخط کیے تھے: وزیر اعظم
چودھری صاحب کے اس نظریے سے ترغیب حاصل کرکے ہم اپنے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر ہے ہیں : وزیر اعظم
ہم اس امر کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں کہ ہریانہ کے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہو اور ہریانہ کے گاؤں خوشحال بنیں: وزیر اعظم
آج، چودھری چھوٹو رام کی روح ہریانہ میں بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ مہم کی کامیابی دیکھ کر مسرور ہو رہی ہوگی: وزیر اعظم
آج، ہریانہ ملک کی نمو کو رفتار دے رہا ہے۔ ہمیں اس امر کو یقینی بنانے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا کہ یہ نمو آگے بھی عرصہ دراز تک برقرار رہے : وزیر اعظم

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے روہتک ضلع کے سانپلا کا دورہ کیا۔

انہوں نے دین بندھو سرچھوٹو رام کے ایک مجسمے کی نقاب کشائی کی ۔ وزیراعظم نے ایک جلسۂ عام میں سونی پت کے ریل ڈبوں کی مرمت وغیرہ کے کارخانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے ایک لوح کی نقاب کشائی کی۔ مکمل ہونے کے بعد یہ کارخانہ شمالی علاقے میں ریل ڈبوں کی مرمت اور دیکھ ریکھ کی ایک بہت بڑی سہولت فراہم کرے گا۔ اسے موڈولر اور پہلے سے تعمیر شدہ سامان کی تکنیکوں ، جدید مشینری اور ماحولیات دوست پہلوؤں سے قائم کیا جا رہا ہے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چودھری چھوٹو رام جی ایک ایسے سماجی اصلاح کار تھے جنہوں نے ہندوستان کے لئے بڑا اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے سر چھوٹو رام کو دبے کچلے اور محروم لوگوں کی ایک مضبوط آواز قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریل ڈبوں کی مرمت کا کارخانہ نہ صر ف سونی پت کےلئے بلکہ پوری ہریانہ ریاست کے لئے ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارخانہ نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ علاقے میں چھوٹے صنعت کاروں کو بھی فائدہ پہنچائے گا۔

وزیراعظم نے سر چھوٹو رام کے ویژن کی تعریف کی۔اس سلسلے میں انہوں نے بھاکڑا ڈیم کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کسانوں کو منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے کے سر چھوٹو رام کی کوششوں کا ذکر کیا اور ان اقدامات کا ذکر بھی کیا جومرکزی حکومت اس سلسلے میں کر رہی ہے ۔

 آیوشمان بھارت اسکیم کی کامیابی کا ذکر کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صحت کی بیمہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والا پہلا شخص اسی ریاست سے تھا۔ وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ دو ہفتے میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس اسکیم سے فیض حاصل کیا ہے۔ وزیراعظم نے ’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ‘ اسکیم کے تحت حاصل کی جانے والی کامیابیوں کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے گاوؤں میں پیدا ہونے والی لڑکیاں عالمی منظر نامے میں ملک کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں اور ہریانہ کے نوجوان ہندوستان کو کھیل کود کی ایک عالمی طاقت بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کےاشارے ملتے ہیں کہ ہم سر چھوٹو رام کے خوابوں کو شرمندہ ٔ تعبیر کرنے کے لئے بہت تیز ی کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں۔

 

 تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage