نئی دہلی، 27 /نومبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویکسین کے فروغ اور مینوفیکچرنگ کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے لئے تین شہروں کا دورہ کریں گے۔ وہ احمدآباد میں زائیڈس بایوٹیک پارک، حیدرآباد میں بھارت بایوٹیک اور پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کریں گے۔
کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں بھارت کے فیصلہ کن دور میں داخل ہونے کے ساتھ، وزیر اعظم کے ان مراکز کے دورے اور سائنس دانوں کے ساتھ تبادلہ خیال سے تیاریوں اور چیلنجوں کے تناظر میں راست معلومات حاصل کرنے اور اپنے شہریوں کی ٹیکہ کاری کی بھارت کی کوششوں کا لائحۂ عمل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
Tomorrow, PM @narendramodi will embark on a 3 city visit to personally review the vaccine development & manufacturing process. He will visit the Zydus Biotech Park in Ahmedabad, Bharat Biotech in Hyderabad & Serum Institute of India in Pune.
— PMO India (@PMOIndia) November 27, 2020