نئی دہلی،02 نومبر / وزیراعظم جناب نریندر مودی آج بینکاک تھائی لینڈ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ آسیان سے متعلق مختلف سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کریں گے جن میں آسیان – ہند سربراہ کانفرنس ، مشرقی ایشیائی سربراہ کانفرنس اور آر سی ای پی مذاکرات سے متعلق ایک میٹنگ شامل ہے۔ وہ اہم دو طرفہ اور عالمی معاملات پر بات چیت کے لیے عالمی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔
اپنے روانگی کے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آسیان سے متعلق سربراہ کانفرنس ہندوستان کی خارجہ پالیسی ، خصوصی طور پر ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کے کلیدی عناصر ہیں۔ مشرقی ایشیائی سربراہ کانفرنس پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ سربراہ کانفرنس ہند-بحرالکاہل خطے سے متعلق ہماے ویژن کو پیش کرنے کا موقع فراہم کراتی ہے۔
آج شام چھ بجے وزیراعظم بینکا ک میں ‘سواسدی پی ایم مودی’ کمیونٹی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ تھائی لینڈ کے لیے ہندوستانی برادری کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں اُن سے بات چیت کرنے کا منتظر ہوں۔
I would be in Bangkok, Thailand to participate in various @ASEAN related Summits including the ASEAN-India Summit, East Asia Summit and a meeting on RCEP negotiations. ASEAN related Summits are key elements of India’s foreign policy, most notably our Act East Policy. @ASEAN2019TH
— Narendra Modi (@narendramodi) November 2, 2019
In Bangkok, there will be meetings with various world leaders to discuss important bilateral and global issues. India is eager to improve connectivity with @ASEAN nations. The East Asia Summit gives an opportunity to present our vision for the Indo-Pacific region.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 2, 2019
Connecting with the Indian diaspora is something I always look forward to. At 6 PM IST this evening in Bangkok, I would interact with the Indian community based in Thailand. Their contributions to Thailand in various spheres are valuable. https://t.co/ceR74W2sLr
— Narendra Modi (@narendramodi) November 2, 2019