نئی  دلّی ،  12 فروری / وزیر اعظم نریندر مودی 14 فروری ، 2021 ء کو تمل ناڈو اور کیرالہ کا دورہ کریں گے ۔ چنئی میں دن میں تقریباً 11.15 بجے وزیر اعظم کئی کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے   اور ارجن جنگی ٹینک ( ایم کے – 1 اے ) فوج کو سونپیں گے ۔ سہ پہر 3.30 بجے کے قریب وزیر اعظم  کوچی میں  کئی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے  اور کئی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔  ان پروجیکٹوں سے ، اِن ریاستوں میں  ترقی کی رفتار میں  تیزی آئے گی اور  یہ مکمل صلاحیت  کے حصول کے لئے  رفتار تیز کرنے میں مدد کریں گے ۔

وزیر اعظم تمل  ناڈو میں

          وزیر اعظم   3770 کروڑ روپئے کی لاگت سے مکمل ہوئے چنئی میٹرو ریل  ، فیز – 1 ایکسٹینشن کا افتتاح کریں گے اور  واشرمین  پیڈ  سے  وِمکو  نگر  تک مسافر خدمات  شروع کریں گے ۔  9.05 کلو میٹر کی یہ  توسیع  شمالی چنئی کو ایئرپورٹ  اور سینٹرل ریلوے اسٹیشن سے جوڑے گی ۔

          وزیر اعظم  چنئی بیچ اور اَٹّی پٹو کے درمیان  چوتھی ریلوے لائن کا  افتتاح کریں گے ۔ 22.1 کلو میٹر طویل یہ سیکشن    ، جو  293.40 کروڑ روپئے کی لاگت سے  تیار کیا گیا ہے ،  چنئی اور  ترو ویلّور اضلاع سے گزرے گا اور چنئی بندر گاہ  سے  ٹریفک میں  آسانی پیدا کرے گا ۔ یہ سیکشن   چنئی پورٹ اور اینّور پورٹ کو مربوط کرے گا  ، جو اہم  گودی سے گزرے گی  اور اس پر ٹرینوں کی آمد و رفت  میں   بہتری آئے گی ۔

          وزیر اعظم  ویلّو پورم  - کڈّا لور  -  ماییلڈو تھرائی  - تھنجا وور  اور ماییلڈو تھرائی – تھرو ویلّور   سنگل لائن سیکشن میں ریلوے برق کاری کا افتتاح کریں گے ۔  423 کروڑ روپئے کی لاگت سے  228 کلو میٹر طویل  روٹ کی برق کاری  سے  چنئی ایگمور  اور کنیا کماری کے درمیان   پٹری تبدیل کرنے کی ضرورت کے بغیر ریلوں کی  بہتر آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے گا اور   یومیہ  14.61 لاکھ روپئے  کے ایندھن کی بچت  ہو گی ۔

          وزیر اعظم ایک تقریب کے دوران جدید ترین ارجن مین بیٹل ٹینک   ( ایم کے – 1 اے ) کو بھارتی فوج کو سونپیں گے ۔  یہ جنگی ٹینک ملک میں ہی  ڈیزائن کیا گیا ہے اور تیار کیا گیا ہے ۔  اس کو  سی وی آر ڈی ای  ، ڈی آر ڈی او نے 15 تعلیمی اداروں ، 8 تجربہ گاہوں اور   کئی ایم ایس ایم ای کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے ۔

          وزیر اعظم  گرانڈ اینی کٹ کینال  سسٹم   کی توسیع  ،  تجدید اور جدید کاری  کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ یہ نہر ڈیلٹا اضلاع میں آبپاشی  کے لئے بہت اہم ہے ۔ اس نہر  کی جدید کاری  پر 2640 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی  اور اس سے  نہر میں  پانی  کی صلاحیت میں بہتری ہو گی ۔

          وزیر اعظم آئی آئی ٹی مدراس کے ڈسکوری  کیمپس کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے ۔   یہ کیمپس  دو لاکھ مربع  میٹر میں پہلے مرحلے میں تقریباً 1000 کروڑ روپئے کی لاگت سے چنئی کے قریب  تھائی یور میں  تعمیر  کیا جائے گا ۔   اس موقع پر تمل ناڈو کے گورنر اور  وزیر اعلیٰ بھی موجود ہوں گے ۔

وزیر اعظم کیرالہ میں

          وزیر اعظم    بی پی سی ایل  کے  پرو پائلین ڈیری ویٹیو پیٹرو کیمیکل  پروجیکٹ  ( پی ڈی پی پی )  کو قوم کے نام  وقف کریں گے ۔   اس کمپلیکس میں  ایکرائلیٹ ،  ایکریلیک ایسڈ   اور آکسو – الکہل  تیار کئے جائیں گے ، جو سر دست در آمد کئے جاتے ہیں اور امید ہے کہ اس سے  3700 سے 4000 کروڑ روپئے سالانہ   کے زرِ مبادلہ کی بچت ہو گی ۔  6000 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا پی ڈی پی پی کمپلیکس  ریفائنری کے قریب قائم کیا گیا ہے  تاکہ   خام مال کی سپلائی  ، دیگر افادیتی  یونٹوں اور دیگر سہولیات کو مربوط کیا جا سکے ۔   اس سے  فوری طور پر  دستیاب  خام مال  اور سپلائی چین کے بندوبست کی وجہ سے ، اِس ذیلی سیکٹر میں   لاگت میں کافی  بچت کی جا سکے گی ۔   اس کے آغاز کے ساتھ  ہی کوچی ریفائنری پیٹرو کیمیکل تیار کرنے والی پہلی بھارتی ریفائنری بن گئی ہے ۔

          وزیر اعظم  کوچین کے  ویلنگڈن  جزائر میں رو  - رو  کشتیوں    کو بھی قوم کے نام وقف کریں  گے ۔ بھارت کی بین الاقوامی آبی اتھارٹی   قومی آبی گزر گاہ – 3 پر  بول گٹی اور ویلنگڈن جزیرے کے درمیان دو نئی آنے جانے والی کشتیاں تعینات کریں گے ۔   رو – رو کشتیوں میں ،  ایم وی آدی شنکرا اور ایم وی سری رمن  میں   20 فٹ کے 6 ٹرک  ، 20 فٹ کے 3 ٹریلر  ، تین 40 فٹ والے  ٹریلر ٹرک اور 30 – 30 مسافر لے جانے کی گنجائش ہو گی ۔  ان خدمات سے ٹرانسپورٹ   کی لاگت اور وقت میں کمی آئے گی اور کوچی کی سڑکوں پر بھی   گاڑیوں کی آمد و رفت میں کمی ہو گی ۔

          وزیر اعظم کوچین بندر گاہ پر بین الاقوامی کروز ٹرمنل   ‘‘ ساگاریکا ’’ کا افتتاح کریں گے  ۔ ویلنگڈن جزیرے کی ارنا کولم  گوڈی پر واقع یہ   بھارت کا پہلا مکمل  بین الاقوامی   کروز ٹرمنل ہے ۔  اس میں جدید ترین سہولیات موجود ہیں اور یہ  25.72 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے  سیاحت کو فروغ ہو گا اور  ترقی میں تیزی آئے گی اور یہ روزگار پیدا کرنے  کے علاوہ  بیرونی زرِ مبادلہ   کمانے کا بھی ذریعہ ہو گا ۔

          وزیر اعظم  ، کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ کے وگیان ساگر   کے میرین انجینئرنگ   ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتاح بھی کریں گے ۔ یہ ایک   اہم  میری ٹائم لرننگ سینٹر ہے  اور  ایک شپ یارڈ کے اندر کام کرنے والا واحد  میرین انسٹی ٹیوٹ ہے  ، جس میں زیر تعمیر اور  مرمت والے مختلف قسم کے جہازوں پر تربیت  کی سہولیات  موجود ہیں ۔    27.5 کروڑ روپئے کی کیپٹل لاگت سے  تیار ہونےو الے ، اِس  انسٹی ٹیوٹ  میں  114 گریجویٹس کے داخلے کی گنجائش ہے ۔ یہ  با صلاحیت  میرین انجینئر تیار کرے گا اور  بھارت اور بیرونِ ملک میں میرین صنعت کی ضروریات کو پورا کرے گا ۔

          وزیر اعظم  ، کوچین بندر گاہ پر    ، جنوبی کوئلہ گودی   کی تعمیرِ نو  کا سنگِ بنیاد  بھی رکھیں گے ۔ یہ ساگر مالا اسکیم کے تحت 19.19 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے ۔ مکمل  ہونے کے بعد   کوچین  بندر گاہ  پر کیمیکلس   کے لانے  لے جانے کے لئے مخصوص  گودی کی سہولیات فراہم ہوں گی ۔ اس کی تعمیر سے سامان  کی  نقل و حمل  اور  لاجسٹکس  کی لاگت میں کمی آئے گی ۔  

          اس موقع پر   کیرالہ کے گورنر  اور وزیر اعلیٰ کے علاوہ ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر بھی  موجود ہوں گے ۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi