یہ پروگرام وزیراعظم کے خواتین کو ، بالخصوص عوامی سطح پر ، بااختیار بنانے کے وژن کے مطابق منعقد کیا جائے گا
وزیراعظم اپنی مدد آپ گروپوں کے لئے 1000 کروڑ روپئے ٹرانسفر کریں گے جس سے تقریبا 16 لاکھ خواتین ممبران کو فائدہ پہنچے گا
وزیراعظم تجارتی نامہ نگار – سکھیوں کے لئے پہلی تنخواہ جاری کریں گے اور مکھیہ منتری کنیا سُمنگلا اسکیم کی ایک لاکھ سے زیادہ فیضیافتگان کے لئے رقوم بھی جاری کریں گے
وزیر اعظم 200 سے زیادہ سپلیمنٹری نیوٹریشن مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 21 دسمبر 2021 کو پریاگ راج کا دورہ کریں گے اور دوپہر ایک بجے ایک بے مثال قسم کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں 2 لاکھ سے زیادہ خواتین حصہ لیں گی۔

یہ پروگرام وزیراعظم کے   خواتین کو ، خاص طور پر عوامی سطح پر ، بااختیار بنانے کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن کے مطابق  منعقد کیا جارہا ہے جس کے تحت   خواتین کو ضروری مہارتیں، ترغیبات اور وسائل کی فراہمی کی جائے گی۔ خواتین کو مدد فراہم کرنے کے حوالے سے اس مشن کے تحت ، وزیراعظم اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ  جیز) کے بینک کھاتوں میں 1000 کروڑ روپئے منتقل کریں گے جس سے خود امدادی گروپوں کی رکن 16 لاکھ سے زیادہ خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔

رقوم کی یہ منتقلی دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزگار مشن (ڈی اے وی- این آر ایل ایم ) کے تحت  انجام دی جارہی ہے، جس میں  80000 اپنی مدد  آپ گروپس کو کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ (سی آئی ا یف)  میں سےہر اپنی مدد آپ گروپ کو 1.10 لاکھ روپئے اور 60000 اپنی مدد آپ گروپوں میں سے ہر ایک کو 15000 روپئے ریوالونگ فنڈ سے ملیں گے۔

اس پروگرام میں وزیراعظم بزنس کوریسپانڈینٹ- سکھیز (بی سی سکھیز) کی  ہمت افزائی بھی کریں گے۔ اس کے لئے 20000 بی سی سکھیوں میں سے ہر ایک  کے کھاتوں میں  پہلے مہینے کی تنخواہ کے طور پر 4000 روپئے کی رقم منتقل کی جائے گی۔ جس وقت یہ بزنس کمیونٹی  سکھیاں عوامی سطح پر  گھر گھر  جاکر  مالی خدمات  فراہم کرنے و الے کارکن کی حیثیت سے کام شروع کریں گی، تو ان کو 6 مہینے تک 4000 روپئے ماہانہ کے حساب سے تنخواہ دی جائے گی تاکہ وہ اپنے کام میں مضبوطی حاصل کرسکیں۔اس کے بعد ان کی  آمدنی اس کاروبار سے ملنےوالے کمیشن کے ذریعہ ہوگی۔

اس پروگرام میں ، وزیراعظم  مکھیہ منتری کنیا سومنگلا اسکیم کے تحت  1 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو 20 کروڑ روپئے سے زیادہ کی مجموعی رقم بھی منتقل کریں گے۔ا س منصوبہ کے تحت کسی بھی بچی کو   اس کی عمر کے مختلف مراحل میں مشروط طور پر نقد رقم منتقل کی جائے گی۔ فیضیافتگان میں سے ہر ایک کو مجموعی طور پر 15000 روپئے دیئے جائیں گے۔ زندگی کے محتلف مراحل جن میں یہ رقم دی جائے گی وہ اس طرح ہیں: ولادت کے بعد (2000 روپئے )،  عمر کاایک سا ل مکمل ہونے پر (1000 روپئے)، پہلی  جماعت میں داخلہ ملنے پر  (2000 روپئے)، چھٹی جماعت میں داخل ہونے پر (2000 روپئے)، نویں کلاس میں داخل ہونے پر ( 3000 روپئے ) اور دسویں یا بارہویں کلاس پاس کرنے کے بعد کسی بھی ڈگری یا ڈپلومہ کورس میں داخلہ لینے پر (5000 روپئے)۔

 وزیراعظم تغذیہ سے متعلق 202 ضمنی مینوفیکچرنگ اکائیوں کاسنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔  یہ یونٹیں خود امدادی گروپوں کے ذریعہ  دی جانے والی مالی امداد کے ساتھ کام کریں گی اوران کی تعمیر  میں  ہریونٹ پر تقریبا 1 کروڑ روپئے کی لاگت  آئے گی۔ یہ یونٹیں ریاست کے  600 بلاکس میں  مربوط بہبودیٔ اطفال منصوبے (آئی سی ڈی ایس) کے تحت  اضافی تغذیہ فراہم کریں گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi