نئی دہلی ،یکم جنوری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی 2اور3جنوری ، 2020کو کرناٹک کے دورے پررہیں گے ۔
تمکور میں ، وزیراعظم ، سری سدّگنگا مٹھ کادورہ کریں گے ، جہاں وہ شری شری شیوکمارسوامی جی کے میموریل میوزیم کا سنگھ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں ایک لوح کی رونمائی کریں گے ۔
وزیراعظم ، مٹھ میں پوجا ارچنا کریں گے اور ایک پودھا بھی لگائیں گے ۔ اس موقع پرکرناٹک کے وزیراعلیٰ جناب بی ایس یدی یورپااوردیگر اہم شخصیات کے علاوہ جناب سدالنگیشور سوامی بھی موجود رہیں گے ۔
اس موقع پر ، وزیراعظم ، عوام سے خطاب کریں گے ۔