نئی دہلی، 28 فروری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم مارچ ، 2019 ء کو تمل ناڈو میں کنیا کماری کا دورہ کریں گے ۔ وہ وہاں کنیا کماری اور تمل ناڈو کے لئے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی رونمائی کریں گے ۔ یہ پروجیکٹ پورے تمل ناڈو میں ریل اور سڑک کنکٹی وٹی میں اضافے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

ریلویز

وزیر اعظم کنیا کماری میں مختلف النوع پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے ۔ ان پروجیکٹوں میں درج ذیل پروجیکٹ شامل ہیں :

مدورئی اور چینئی کے درمیان تیجس ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر رخصت کریں گے ۔

تیجس ایکسپریس مدورئی اور چینئی کے مابین براہِ راست اور تیز رفتار کنکٹی وٹی فراہم کرے گی ۔ یہ ریل گاڑی جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہو گی اور اس سیکشن پر دن میں سفرکرنے والے بڑی تعداد کے مسافروں کو فائدہ پہنچائے گی ۔ یہ دوسری تیجس ایکسپریس خدمت ہو گی ۔ پہلی تیجس ایکسپریس خدمت ممبئی سے کرمالی کے درمیان متعارف کرائی گئی تھی ۔
رامیشورم اور دھنش کوڈی کے مابین ریل کنکٹی وٹی کو بحال کرنے کے لئے سنگِ بنیاد - رامیشورم اور دھنش کوڈی اہم زیارت کے مقامات اور سیاحتی مقامات ہیں ، جو تمل ناڈو میں واقع ہیں ۔ دھنش کوڈی ریلوے اسٹیشن 1964 ء کے رامیشورم سمندری طوفان میں تباہ ہو گیا تھا اور تب سے یہ متروک پڑا ہوا ہے ۔ اس کی بحالی سے اس خطے میں ریل کنکٹی وٹی بحال ہو جائے گی اور اس سے سیاحتی شعبے کو زبردست تقویت حاصل ہو گی اور بھارت آنے والے ہزاروں زائرین کو فائدہ ہوگا ۔
پامبن برج ( پامبن پر قائم پل ) کا سنگ بنیاد - پامبن پل اہم زمین اور رامیشورم جزیرے کے مابین ریل لنک فراہم کرتا ہے ۔ یہ موجودہ پل 104 سال پرانا ہے ۔ نیا پل پرانے کی جگہ لے گا اور موجودہ ریل پل کے متوازی تعمیر کیا جائے گا ۔ یہ پل رامیشورم خطے کے سیاحتی مضمرات میں اضافہ کرے گا ۔

سڑک نقل و حمل

وزیر اعظم کنیا کماری میں لو ح کی رونمائی کے توسط سے مختلف النوع سڑک نقل و حمل پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے ۔ قومی شاہراہ نمبر 87 پر واقع مدورئی – راماناتھا پورم سیکشن کی 4/2 لین میں بدلنے کے کام کو قوم کے نام وقف کرنا ۔ یہ سیکشن تمل ناڈو میں تین اضلاع یعنی مدورئی، سیوان گنگا اور راما ناتھا پورم فلائی اووروں پر احاطہ کرتا ہے ۔ قومی شاہراہ نمبر 47 ، جو ضلع کنیا کماری میں واقع ہے ، اس کے سیکشن پر مرتھن ڈیم جنکشن اور پاروتی پورم جنکشن واقع ہیں ، پناگڈی سے کنیا کماری سیکشن ، جو قومی شاہراہ نمبر 44 کے تحت آتا ہے ، کو چار لینوں میں بدلا جائے گا ۔

قومی شاہراہ نمبر 785 کے مدورئی – چیٹی کولم سیکشن کو چار لینوں میں بدلنے کا سنگِ بنیاد ۔

قومی شاہراہ نمبر 785 کے چیٹی کولم – ناتھم سیکشن کو چار لینوں میں بدلنا ، کنیا کماری میں روڈ سیفٹی پارک اور ٹرانسپورٹ میوزیم کا آغاز ۔

یہ سڑک بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ تمل ناڈو میں مختلف خطوں کی سڑک کنکٹی وٹی کو مستحکم بنائیں گے ۔ اس سے مسافروں کے لئے محفوظ اور تیز رفتار سفر کرنا ممکن ہو سکے گا ۔

وزیر اعظم کنیا کماری میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22دسمبر 2024
December 22, 2024

PM Modi in Kuwait: First Indian PM to Visit in Decades

Citizens Appreciation for PM Modi’s Holistic Transformation of India