نئی دہلی،14؍ فروری؍وزیراعظم جناب نریندر مودی 15؍فروری 2019 کو جھانسی کے دورے پر جائیں گے۔ وزیراعظم جھانسی میں مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے یا ان کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم جھانسی اترپردیش میں دفاعی گلیارے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بھارت کو دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفیل بنانے کی غرض سے حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں دو دفاعی گلیارے قائم کئے جائیں۔ یہ دفاعی گلیارے تمل ناڈو اور اترپردیش میں قائم کئے جانے ہیں۔ جھانسی، اترپردیش، دفاعی گلیارے کے 6 نوڈل پوائنٹس میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے اترپردیش کے سرمایہ کاروں کی میٹنگ کے دوران ، جو فروری 2018میں منعقد ہوئی تھی، اس امر کا اعلان کیا تھا کہ اترپردیش کے بندیل کھنڈ خطے میں ایسا ایک گلیارہ قائم کیا جائے گا۔
وزیراعظم جھانسی-خیرار سیکشن کے تحت 297 کلو میٹر طویل برق کاری کا بھی افتتاح کریں گے۔ برق کاری کا یہ عمل ریل گاڑیوں کی آمدورفت کے عمل کو تیز کرے گا، کاربن اخراج میں تخفیف کرے گا اور ماحولیات کی ہمہ گیری میں اضافہ کرے گا۔
وزیراعظم مغرب-شمال بین خطہ جاتی بجلی ترسیل استحکام پروجیکٹ کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے، جس کا مقصد مغربی اترپردیش کوبجلی کی لگاتار سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔
وزیراعظم پہاڑی باندھ جدید کاری پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ پہاڑی باندھ ایک آبی ذخیرہ باندھ ہے، جو ضلع جھانسی کے تحت دھسان ندی پر واقع ہے۔
سبھی کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے حکومت کے منصوبے کے مطابق وزیراعظم بندیل کھنڈ خطے کےلئے پائپ کے ذریعے آبی بہم رسانی کی اسکیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جو دیہی علاقوں میں پانی سپلائی کرے گی۔ یہ پروجیکٹ خاصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس کے ذریعے خشک سالی کا شکار بندیل کھنڈ کے خطے کو پانی کی بہم رسانی کو یقینی بنائی جا سکے گا۔ امرت کے تحت جھانسی شہر کے لئے پینے کے پانی کی اسکیم کے مرحلہ 2 کا بھی سنگ بنیاد وزیراعظم کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔
وزیراعظم جھانسی میں ریل کے ڈبے کی مرمت اور تزئین کاری کی ورکشاپ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ سہولت بندیل کھنڈ خطے میں روزگار کے مواقع بہم پہنچائے گی۔
وزیراعظم جھانسی-مانک پور اور بھیم سین-خیرار ریلوے لائنوں کے 425 کلو میٹر حصے کو دوہرا بنانے کے لئے بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ذریعے نہ صرف یہ کہ ریل گاڑیوں کا آنا جانا آسان ہوگا، بلکہ بندیل کھنڈ خطے کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس سے قبل اترپردیش میں ورنداون اور وارانسی کا دورہ کیاتھا، جس کا مقصد بالترتیب اسکولوں کے نادار بچوں کو 300کروڑویں تھالی پروسنا اور پراواسی بھارتی دیوس میں شرکت کرنا تھا۔