وزیراعظم کل جھانسی کے دورے پر جائیں گ

Published By : Admin | February 14, 2019 | 18:42 IST

نئی دہلی،14؍ فروری؍وزیراعظم جناب نریندر مودی 15؍فروری 2019 کو جھانسی کے دورے پر جائیں گے۔ وزیراعظم جھانسی میں مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے یا ان کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم جھانسی اترپردیش میں دفاعی گلیارے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بھارت کو دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفیل بنانے کی غرض سے حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں دو دفاعی گلیارے قائم کئے جائیں۔ یہ دفاعی گلیارے تمل ناڈو اور اترپردیش میں قائم کئے جانے ہیں۔ جھانسی، اترپردیش،  دفاعی گلیارے کے 6 نوڈل پوائنٹس میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے اترپردیش کے سرمایہ کاروں کی میٹنگ کے دوران ، جو فروری 2018میں منعقد ہوئی تھی، اس امر کا اعلان کیا تھا کہ اترپردیش کے بندیل کھنڈ خطے میں ایسا ایک گلیارہ قائم کیا جائے گا۔

وزیراعظم جھانسی-خیرار سیکشن کے تحت 297 کلو میٹر طویل برق کاری کا بھی افتتاح کریں گے۔ برق کاری کا یہ عمل ریل گاڑیوں کی آمدورفت کے عمل کو  تیز کرے گا، کاربن اخراج میں تخفیف کرے گا اور ماحولیات کی ہمہ گیری میں اضافہ کرے گا۔

وزیراعظم مغرب-شمال بین خطہ جاتی بجلی ترسیل استحکام پروجیکٹ کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے، جس کا مقصد مغربی اترپردیش کوبجلی کی لگاتار سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم پہاڑی باندھ جدید کاری پروجیکٹ کا بھی  افتتاح کریں گے۔ پہاڑی باندھ ایک آبی ذخیرہ باندھ ہے، جو ضلع جھانسی کے تحت دھسان ندی پر واقع ہے۔

سبھی  کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے حکومت کے منصوبے کے مطابق وزیراعظم بندیل کھنڈ خطے کےلئے پائپ کے ذریعے آبی بہم رسانی کی اسکیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جو دیہی علاقوں میں پانی سپلائی کرے گی۔ یہ پروجیکٹ خاصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس کے ذریعے خشک سالی کا شکار بندیل کھنڈ کے خطے کو پانی کی بہم رسانی کو یقینی بنائی جا سکے گا۔ امرت کے تحت جھانسی شہر کے لئے پینے کے پانی کی اسکیم کے مرحلہ 2 کا بھی سنگ بنیاد وزیراعظم کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔

وزیراعظم جھانسی میں ریل کے ڈبے کی مرمت اور تزئین کاری کی ورکشاپ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ سہولت بندیل کھنڈ خطے میں روزگار کے مواقع بہم پہنچائے گی۔

وزیراعظم جھانسی-مانک پور اور بھیم سین-خیرار ریلوے لائنوں کے 425 کلو میٹر حصے کو دوہرا بنانے کے لئے بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ذریعے نہ صرف یہ کہ ریل گاڑیوں کا آنا جانا آسان ہوگا، بلکہ بندیل کھنڈ خطے کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس سے قبل اترپردیش میں ورنداون اور وارانسی کا دورہ کیاتھا، جس کا مقصد بالترتیب اسکولوں کے نادار بچوں کو 300کروڑویں تھالی پروسنا اور پراواسی بھارتی دیوس میں شرکت کرنا تھا۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Microsoft announces $3 bn investment in India after Nadella's meet with PM Modi

Media Coverage

Microsoft announces $3 bn investment in India after Nadella's meet with PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
President of the European Council, Antonio Costa calls PM Narendra Modi
January 07, 2025
PM congratulates President Costa on assuming charge as the President of the European Council
The two leaders agree to work together to further strengthen the India-EU Strategic Partnership
Underline the need for early conclusion of a mutually beneficial India- EU FTA

Prime Minister Shri. Narendra Modi received a telephone call today from H.E. Mr. Antonio Costa, President of the European Council.

PM congratulated President Costa on his assumption of charge as the President of the European Council.

Noting the substantive progress made in India-EU Strategic Partnership over the past decade, the two leaders agreed to working closely together towards further bolstering the ties, including in the areas of trade, technology, investment, green energy and digital space.

They underlined the need for early conclusion of a mutually beneficial India- EU FTA.

The leaders looked forward to the next India-EU Summit to be held in India at a mutually convenient time.

They exchanged views on regional and global developments of mutual interest. The leaders agreed to remain in touch.