وزیراعظم 9اکتوبر کو ہریانہ کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | October 8, 2018 | 17:53 IST

نئی دہلی،8/اکتوبر۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9اکتوبر 2018 کو سامپلا، روہتک، ہریانہ کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم دین بندھو سر چھوٹو رام کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ سر چھوٹو رام ایک عظیم لیڈر تھے، جنھوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے علاوہ پسماندہ اور مظلوم طبقات کی آزادی کے لئے مسلسل کام کیا۔ انھیں تعلیم کے شعبے کے علاوہ دیگر سماجی کاموں میں ان کی خدمات کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔

ایک عوامی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی سونی پت میں ریل کوچ ریفربیشنگ کارخانہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے ایک تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ملک کے شمالی خطے میں ریل کوچوں کے لئے مرمت کاری اور رکھ رکھاؤ کی بڑی سہولتوں والا یہ کارخانہ ہوگا۔ اس کارخانہ کا قیام ماڈیولر اور پہلے سے تعمیر کردہ تعمیراتی تکنیک، جدید ترین مشینری کے استعمال کے ذریعے اور ماحول دوست خصوصیات کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.