وزیراعظم آزادی کے جانبازوں اور ‘آپریشن وجے’ کے سابق فوجیوں کو مبارکباد پیش کریں گے
گوا کے مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم از سر نو تعمیر کئے گئے اگوواڈا فورٹ جیل میوزیم کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم گوا میں 650 کروڑ سے زائد کی مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
ملک بھر میں جدید ترین طبی بنیادی ڈھانچے کو فراہم کرنے کے وزیراعظم کے وژن کے ساتھ گوا میڈیکل کالج اور جنوبی گوا کے نئے ضلعی میڈیکل کالج میں سپر اسپیشیئلٹی بلاک کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی:17 دسمبر،2021۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 دسمبر کو گوا کا دورہ کریں گے اور گوا میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں منعقدہ گوا کے یوم آزادی کی تقریبات میں تقریباً سہ پہر 3 بجے شرکت کریں گے۔ وزیراعظم تقریب میں ‘آپریشن وجے’ کے مجاہدین آزادی اور سابق فوجیوں کو مبارکباد پیش کریں گے۔ گوا کا یوم آزادی ہر سال 19 دسمبر کو گوا کو پرتگالی قبضے سے آزاد کرانے کے لئے بھارتی مسلح افواج کے ذریعے انجام دینے گئے ‘آپریشن وجے’ کو یاد کرتے ہوئے منایا جاتا ہے۔

وزیراعظم ازسرنو تعمیر کردہ فورٹ اگوواڈا جیل میوزیم، گوا میڈیکل کالج، جنوبی گوا کے نئے ضلع ہسپتال، موپا ہوائی اڈے میں ہوابازی ہنرمندی ترقیاتی سنٹر میں سپر اسپیشیئلٹی بلاک اور دابولم-نویلم، مارگاؤ میں گیس سے چلنے والے ذیلی اسٹیشن سمیت متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ گوا میں  بار کونسل آف انڈیا ٹرسٹ کے انڈیا انٹرنیشنل یونیورسٹی آف لیگل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ملک بھر میں طبی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اعلیٰ درجے کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی وزیراعظم  کی مسلسل کوشش رہی ہے۔ وزیراعظم کے اس وژن کے مطابق پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا اسکیم کے تحت 380 کروڑ روپے کی لاگت سے گوا میڈیکل کالج اور ہسپتال میں سپر اسپیشیئلٹی بلاک تعمیر کیا گیا ہے. یہ گوا کی پوری ریاست میں جدید ترین سپر اسپیشیئلٹی واحد اسپتال ہے، جس میں شروع سے آخر تک سپر اسپیشیئلٹی خدمات فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اینجیوپلاسٹی، بائی پاس سرجری، جگر ٹرانسپلانٹ، گردہ ٹرانسپلانٹ، ڈائلیسس وغیرہ جیسے خصوصی خدمات فراہم کرے گا۔ سپر اسپیشیئلٹی بلاک میں پی ایم کیئرس کے تحت تنصیب شدہ 1000 ایل پی ایم پی ایس اے پلانٹ ہوگا۔

تقریباً 220 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ جنوبی گوا کا نیا ضلعی اسپتال جدید ترین طبی بنیادی ڈھانچے سے آراستہ ہے جس میں 33سُپراسپیشلٹی میں او پی ڈی خدمات، جدید ترین تشخیصی اور لیباریٹری سہولتیں اور خدمات مثلاً فیزیوتھیراپی، آڈیومیٹری وغیرہ شامل ہیں۔ اسپتال میں آکسیجن والے 500 بستر، 5500 لیٹر ایل ایم او ٹینک اور 600 ایل پی ایم کے دو پی ایس اے آکسیجن پلانٹ ہیں۔

سودیش درشن یوجنا کے تحت اگواڈا فورٹ جیل میوزیم کی از سر نو تعمیر، ثقافتی سیاحتی مرکزکے طور پر 28 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے کی گئی ہے، گوا کی آزادی سے پہلے اگواڈا قلعے کا استعمال مجاہدین آزادی کو ہراساں کرنے اور انہیں قید کرنے کیلئے کیاجاتا تھا۔ یہ میوزیم گوا کی آزادی کیلئے لڑنے والے اہم مجاہدین آزادی کے گراں قدر تعاون اور قربانیوں کو اُجاگر کریگا اور انہیں یہ شاندار خراج عقیدت ہوگا۔

موپا ہوائی اڈے پر لگ بھگ 8.5 کروڑ روپئے  کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہوابازی ہنرمندی ترقیاتی مرکزکا مقصد 16 مختلف جاب پروفائل میں ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔ موپا ہوائی اڈہ پروجیکٹ کے آپریشن کے ساتھ تربیت یافتہ افراد بھارت اور بیرون ملک دیگر ہوائی اڈوں پر ملازمت کے مواقع حاصل کرسکیں گے۔

حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کی مربوط بجلی ترقیاتی اسکیم کے تحت تقریباً 16 کروڑ روپئے کی لاگت سے ڈاورلم-ناویلم، مڈگاؤں میں گیس والے ذیلی اسٹیشن کی تعمیر تقریباً 16 کروڑ روپئے کی لاگت سے کی گئی ہے، یہ ذیلی اسٹیشن ڈاورلم، نیسائی، ناویلم، ایکویم-بیکسو اور تیلولم کے گاوؤں کو مستقل طورسے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائے گا۔

گوا کو اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے مرکز کے طور پر بدلنے کے سرکار کے تصور کے مطابق بارکونسل آف انڈیا ٹرسٹ کے قانونی تعلیم اور تحقیق کیلئے انڈیا انٹرنیشنل یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

گوا کو پرتگالی حکومت سے آزاد کرانے والے بھارتی مسلح افواج کی یاد میں وزیراعظم ایک خصوصی کور اور خصوصی کینسلشن بھی جاری کریں گے۔ تاریخ کے اس خاص واقعے کو خصوصی کور پر دکھایا گیا ہے  جبکہ خصوصی کینسلشن میں بھارتی بحریہ کے جہاز گومانتک میں موجود جنگی یادگار کو دکھایا گیا ہےجسے سات نوجوان بہادر سیلرس اور دیگر اہلکاروں کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے، جنہوں نے ‘‘آپریشن وجئے’’ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ وزیراعظم پترادیوی میں ہوتاتما یادگار کو اُجاگر کرنے والے ‘مائی اسٹمپ’ کی بھی نقاب کشائی کریں گے جو گوا کی تحریک آزادی کے شہیدوں کے ذریعے دی گئی قربانیوں کو سلام کرتا ہے۔ گوا کی آزادی کی تحریک کے دوران مختلف واقعات پر مشتمل تصاویر کا ایک کولاج پیش کرنے والے ایک ‘میگھدوت پوسٹ کارڈ’ بھی وزیراعظم کو بطور نذرانہ پیش کیا جائیگا۔

وزیر اعظم بہترین پنچایت/ میونسپلٹی، سویم پُرن متروں اور سویم پُرن گوا پروگرام کے مستفیدین کو ایوارڈ بھی دیں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران دوپہر بعد تقریباً  2:15 بجے پنجی کے آزاد میدان میں واقع شہید میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ جناب مودی دو پہر بعد قریب ڈھائی بجے پنجی کے میرامار میں سیل پریڈ اور فلائی پاسٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.