نئی دہلی،21؍جنوری،وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں سالگرہ تقریبات منانے کے لئے 23 جنوری  2021  کو  پراکرم دیوس  تقریبات سے خطاب کرنے کے لئے کولکاتا کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آسام کے  سیو ساگر میں جیرنگا پاتھر کا بھی  دورہ کریں گے، جہاں وہ  1.06 لاکھ  زمین کے پٹےّ ؍ الاٹمنٹ سرٹیفکٹ تقسیم کریں گے۔

 

وزیراعظم کا مغربی بنگال  دورہ :

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کولکاتا میں وکٹوریہ ہال میں پراکرم دیوس تقریبات  کی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے اور  ملک کے تئیں  نیتاجی کی بے لوث خدمات اور   ناقابل تسخیر جذبے  کو یاد کرنے اور  انہیں عزت دینے کے لئے حکومت ہند نے ، 23 جنوری کو ان کا یوم پیدائش  ہر سال پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ،تاکہ  ملک   کے لوگ، خاص طور پر نوجوان تحریک لیں اور  آفت کے وقت اسی طرح استقلال کے ساتھ کام کریں، جس طرح نیتاجی نے کیا تھا اور  اُن میں حب الوطنی کے جذبے کی روح پھونکیں۔

 اس موقع پر نیتاجی  سے متعلق  ایک مستقل  نمائش اور  ایک پروجیکشن میپنگ شو کا بھی  اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی  کی جانب سے  ایک یادگاری سکہ اور  ڈاکٹ ٹکٹ بھی  جاری کیا جائے گا۔ نیتاجی کے موضوع پر مبنی ایک ثقافتی پروگرام ’’امرانیشن جوبنیری دوت‘‘  بھی منعقد ہوگا۔

اس تقریب سے پہلے وزیراعظم کولکاتا میں نیشنل لائبریری کا دورہ کریں گے، جہاں ایک بین الاقوامی کانفرنس ’’ری- وزیٹنگ دی لیگیسی آف نیتاجی سبھاش ان دی 21  سینچری‘‘ اور  ایک  آرٹسٹ کیمپ کا بھی  انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کانفرنس کے شرکاء اور فنکاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

 

وزیراعظم  کا آسام دورہ:

اس سے پہلے دن میں وزیراعظم جناب  نریندر مودی  آسام  کے سیوساگر میں 1.06 لاکھ  زمین کے پٹےّ ؍  الاٹمنٹ سرٹیفکٹ  تقسیم کریں گے۔ ریاست کے  مقامی لوگوں  کے زمینی حقوق کا تحفظ کرنے کی فوری  ضرورت کے پیش نظر آسام کی سرکار نے  زمین سے  متعلق  ایک نئی جامع پالیسی وضع کی ہے۔ اس میں مقامی لوگوں کے زمین کے حقوق کے تحفظ پر  زور دیا گیا ہے۔ آسام کے مقامی لوگوں کے لئے پٹےّ؍ الاٹمنٹ سرٹیفکٹ جاری کرنے کو  سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے تاکہ اُن میں تحفظ کا احساس پیدا  ہو۔ آسام میں  2016  میں  5.75 لاکھ  ایسے کنبے  تھے ، جن کے پاس زمین نہیں تھی، موجودہ حکومت نے   مئی 2016  سے 2.28 لاکھ  زمینی پٹّے ؍ الاٹمنٹ سرٹیفکٹ تقسیم کئے ہیں۔ 23 جنوری کو  ہونے والی تقریب اس عمل میں اگلے قدم کا ہدف ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.