PM to launch Gangajal Project to Provide Better and More Assured Water Supply
PM to Address a Public Gathering in Agra

نئی دہلی ،9جنوری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کل ( 9جنوری ، 2019) کو اترپردیش میں آگرہ کا دورہ کریں گے ۔ وہ گنگاجل پروجیکٹ اوردیگرمختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے ۔ وہ آگرہ متحدہ کمان اور کنٹول سینٹرکا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ نیز ایس این میڈیکل کالج کو بہتربنانے کے کام کابھی آغاز کریں گے ۔

  گنگاجل پروگرام پر2880کروڑروپے کی لاگت آئیگی اس سے آگرہ میں پانی کی بہتراورمزید یقینی سپلائی فراہم ہوگی ۔ اس سے شہرکے مکینوں اور سیاحوں دونوں کو فائدہ ہوگا۔ آگرہ میں ایس این میڈیکل کالج کو جدید بنانے کے پروجیکٹ پر200کروڑروپے کی لاگت آئیگی جس میں خواتین کے اسپتال میں 100بستروں والا ایک زچگی ونگ بھی بنایاجائیگا۔ اس سے سماج کے کمزورطبقوں کے لئے بہترحفظان صحت اور زچگی کی دیکھ بھال کرنے میں مدد ملے گی ۔ آگرہ اسمارٹ سٹی کے لئے متحدہ کمان اورکنٹرول سنٹرکے پروجیکٹ پر285کروڑروپے کی لاگت آئیگی اس پروجیکٹ سے آگرہ کو ایک جدید عالمی سطح کا اسمارٹ شہربنانے میں مدد ملے گی جس سے سے آگرہ کی حیثیت عمدہ ترین سیاحتی مقام کے طورپربن جائیگی ۔

وزیراعظم آگرہ کے کوٹھی مینا بازارمیں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے وزیراعظم کا ، شہرکا یہ دوسرا دورہ ہے ۔ 20نومبر ،2016کے اس سے پہلے کے دورے کے دوران انھوں نے پردھان منتری آواس یوجنا ( گرامین) کا آغاز کیاتھا ۔ اس اسکیم کے تحت ، ابھی تک 65لاکھ مکانات تعمیر ہوچکے ہیں جن میں 9.2لاکھ مکانات اترپردیش میں ہیں ۔ انھوں نے خطے میں خصوصی طورپر ریل سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور خصوی خدمات کا بھی آغاز کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi