نئی دہلی،08 ؍ مارچ،وزیراعظم جناب نریندر مودی  کل یعنی 9 مارچ 2019 کو  اترپردیش کے  گریٹر نوئیڈا کا دورہ کریں گے۔ وہ گریٹر نوئیڈا میں پنڈت دین دیال اپادھیائے  انسٹی ٹیوٹ آف  آرکیالوجی میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آ غاز کریں گے۔

 وزیراعظم پنڈت دین دیال اپادھیائے  انسٹی ٹیوٹ آف  آرکیالوجی  کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ احاطے میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کی  نقاب کشائی کریں گے۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے  انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا  (اے ایس آئی) کے تحت آتا ہے اور  یہ گریٹر نوئیڈا  کے نالج پارک -2 میں واقع ہے۔

وزیراعظم میٹرو کے نوئیڈا سٹی سینٹر  –  نوئیڈا الیکٹرانک سٹی سیکشن کا افتتاح کریں گے۔  اس نئے سیکشن سے نوئیڈا کے باشندوں کو آسان اور تیز رفتار ٹرانسپورٹ سہولت فراہم ہوگی۔ یہ سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ کو بھی کم کرے گا اور  ماحولیات دوست ذریعہ حمل ونقل فراہم کرے گا۔ 6.6 کلو میٹر طویل میٹرو کا یہ سیکشن  دہلی میٹرو کی بلیو لائن  کا توسیعی مرحلہ ہے۔

وزیراعظم دو تھرمل پاور پلانٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں سے ایک تھرمل پاور پلانٹ ، اترپردیش کے ضلع بلند شہر  کے خورجہ میں 1320 ایم ڈبلیو سپر تھرمل پاور پروجیکٹ ہے۔ خورجہ سپرتھرمل پاور پروجیکٹ سپر کریٹکل ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا جس کی دو اکائیاں ہوں گی اور ان میں سے ہر ایک اکائی کی صلاحیت 660 میگاواٹ ہوگی۔ ماحولیات کے تحفظ کے لئے  تازہ ترین اخراج  پر قابو پانے والی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا  اور بجلی پیدا کرنے کے لئے  کم ایندھن کا استعمال ہوگا۔ خورجہ پاور پلانٹ شمالی خطے بالخصوص اترپردیش میں بجلی کی کمی کی صورت حال کو بدل دے گا اور  اتراکھنڈ ، راجستھان ، ہماچل پردیش  اور دہلی  جیسی ریاستیں  اس سے مستفید ہوں گی ۔ توقع ہے کہ اس پروجیکٹ سے  بڑے پیمانے پر  براہ راست اور  بالواسطہ طور پر  ملازمت کے مواقع  پید ا ہوں گے اور  اس سے ضلع بلند شہر اور مغربی اترپردیش  کے قریبی اضلاع  کی ہمہ جہت ترقی ہوگی۔

دوسرا تھرمل پاور پلانٹ بہار کے بکسر میں  1320 میگاواٹ  تھرمل پاور پلانٹ ہے۔ بکسر تھرمل پاور پلانٹ کا آغاز  ویڈیو لنک کے ذریعے کیا جائے گا۔ بکسر تھرمل پاور پلانٹ سپر کریٹکل ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا جس کی دو اکائیاں ہوں گی اور ان میں سے ہر ایک اکائی کی صلاحیت 660 میگاواٹ ہوگی۔ ماحولیات کے تحفظ کے لئے  تازہ ترین اخراج  پر قابو پانے والی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا  ۔ بکسر پاور پلانٹ سے بہار  اور مشرقی خطے میں بجلی کی کمی کی صورت حال میں تبدیلی آئے گی۔

وزیراعظم بعد میں ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”