وہ ورنداون چندر اودے مندر میں اکشے پاتر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 3 ارب ویں کھانا پیش کرنے کے لیے تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔
وزیر اعظم اُس کے بعد اسکولوں کے محروم بچوں کو 3ارب ویں کھانا پیش کریں گے۔ بعد ازاں اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔
جناب مودی ، اسکون کے آچاریہ شریلا پربھوپد کے ویگرہ میں گلہائے عقیدت بھی پیش کریں گے۔
مذکورہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 3 ارب ویں کھانا پیش کرنے کے اس پروگرام کو یادگار بنانے کے مقصد سے منعقد کیا جارہا ہے۔
پس منظر
اکشے پاترمڈڈے میل اسکیم کے نفاذ کے شراکت دار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا ہے۔
اپنے 19 سالہ سفر میں اکشے پاتر فاؤنڈیشن نے 12 ریاستوں کے 14702 اسکولوں کے 1.76 ارب بچوں کو مڈ ڈے میل کی خدمات فراہم کی ہے۔ اکشے پاتر نے ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی موجودگی میں مجموعی طور پر دو ارب کھانا پیش کرنے کی تکمیل کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔
یہ فاؤنڈیشن انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت اور ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے کروڑوں بچوں کو معیاری صحت مند اور غذائیت سے بھرپور کھانا دستیاب کرانے کے لیے کام کرتا ہے۔
مڈڈے میل اسکیم کو دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام مانا جاتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اسکولوں میں 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے داخلہ، حاضری کو فروع دینا اور بچوں کو اسکولوں میں رکھنا ہے۔ ساتھ ہی اِن بچوں کی صحت میں بہتری لانا ہے۔
وزیر اعظم نے اکشے پاتر فاؤنڈیشن کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 24 اکتوبر 2018 کو نئی دلّی میں سیلف فار سوسائٹی نام کے ایپ کی شروعات کی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ‘‘اکشے پاتر ایک سماجی اسٹارٹ اپ ہے جو ایک تحریک میں بدل گیا ہے اور یہ اسکولی بچوں کو کھانا مہیا کراتا ہے۔’’