نئی دہلی، 25 اپریل، 2022/ وزیراعظم جناب نریندر مودی 7 لوک کلیان مارگ پر 26 اپریل ، 2022 کو صبح ساڑھے دس بجے سیواگیری یاترا کی  90ویں سالگرہ اور برہما ودیالیہ کی گولڈن جوبلی کی ایک سالہ مشترکہ تقریبات کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔  وہ ان ایک سالہ مشترکہ تقریبات کے لوگو کا بھی آغاز کریں گے۔ سیواگیری یاترا اور برہما ودیالیہ دونوں عظیم سماجی مصلح شری نارائن گرو کے آشرواد اور رہنمائی سے شروع ہوئے تھے۔

سیواگیری یاترا ہر سال 30 دسمبر سے یکم جنوری تک تیرواننتھا پورم کے سیواگیری میں تین دن تک منعقد ہوتی ہے ۔ شری نارائن گرو کے مطابق یاترا کا مقصد لوگوں میں جامع معلومات پیدا کرنا ہے اور یاترا سے ان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملنی چاہیے ۔ لہذا یاترا میں آٹھ موضوعات پر توجہ دی جاتی ہے ، تعلیم، صفائی ستھرائی، پاکیزگی ، دستکاری ، تجارت اور کامرس ، زراعت، سائنس و ٹکنالوجی  اور منظم کوشش۔

یہ یاترا 1933 میں  چند عقیدت مندوں نے شروع کی تھی۔ لیکن اب یہ جنوبی بھارت میں کچھ بڑی تقریبات میں سے ایک بن گئی ہے۔ ہر سال ذات پات، مذہب اور زبان سے قطع نظر یہاں پوری دنیا سے لاکھوں عقیدت مند یاترا میں شرکت کے لیے سیواگیری آتے ہیں۔

شری نارائن گرو نے تمام مذہبوں کے اصولوں کی مساویانہ طور پر تدریس کا تصور کیا تھا۔ سیوا گیری کا برہما ودیالیہ اس تصور کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ برہما ودیالیہ بھارتی فلسفے پر سات سال کا ایک کورس پیش کرتا ہے جس میں شری نارائن گرو کے کاموں اور دنیا کے سبھی اہم مذہبوں کی کتابیں بھی شامل ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.