نئی دہلی،19؍ستمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی 20 ستمبر 2018 کو نئی دہلی کے دوارکا میں بھارتی بین الاقوامی کنونشن اور نمائشی مرکز (آئی آئی سی سی) کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم بعد میں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔
دوارکا کے سیکٹر 25 میں واقع یہ مرکز جدید ترین عالمی سطح کا نمائش اور کنونشن سینٹر ہوگا، جس میں میزبانی، مالی اور خردہ خدمات جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اس پروجیکٹ پر تقریبا 25 ہزار 700 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اس پروجیکٹ کو انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزبیشن سینٹر لمیٹڈ کے ذریعے نافذ کیا جائے گا جو کامرس وصنعت کی وزارت کے صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے کے تحت 100 فیصد حکومت کی ملکیت والی کمپنی ہے۔