وزیراعظم جناب نریندر مودی 12 نومبر 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریزرو بینک آف انڈیا کے دو اختراعی گاہکوں پر مرکوز مہمات کا آغاز کریں گے۔ یہ مہمات آر بی آئی کی براہ راست خوردہ اسکیم اور ریزروبینک - مربوط محتسب اسکیمیں ہیں۔
آر بی آئی ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم کا مقصد خوردہ سرمایہ کاروں کے لئے سرکاری سکیورٹیز مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے تحت خوردہ سرمایہ کاروں کیلئے حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے جاری سکیورٹیز میں براہ راست سرمایہ کاری کا راستہ کھل جائے گا۔ سرمایہ کار آر بی آئی کے ساتھ مفت اپنی سرکاری سکیورٹیز کا اکاؤنٹ آن لائن کھول سکیں گے اور آسانی سے اُس کو بحال رکھ سکیں گے۔
بھارتی ریزرو بینک - مربوط محتسب اسکیم کا مقصد آر بی آئی کے ماتحت چل رہے اداروں کے بر خلاف گاہکوں کی شکایت کے حل کے لئے شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید بہتر بنا نا ہے۔ اسکیم کی مرکزی تھیم، شکایتوں کو درج کرنے کی خاطر گاہکوں کے لئے وَن پورٹل، وَن ای- میل اور وَن ایڈریس کے ساتھ ’وَن نیشن - وَن محتسب ‘پر مبنی ہے۔ گاہکوں کو اپنی شکایات درج کرنے ، دستاویزات جمع کرنے، اسٹیٹس کا پتہ لگانے اور فیڈ بیک فراہم کرنے کے لئے حوالہ جات کا ایک واحد پوائنٹ ہوگا۔ گاہکوں کے لئے ایک کثیر زبانی ٹول فری نمبر فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ شکایات کے ازالے اور شکایات درج کرنے میں کسی بھی طرح کی دشواری یا معلومات کے لئے مدد حاصل کر سکیں ۔
اس تقریب میں مرکزی وزیر خزانہ اور آر بی آئی کے گورنر بھی شریک ہوں گے۔