نئی دہلی، 14 ستمبر 2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی 15 ستمبر 2018 سے سوچھتا ہی سیوا تحریک کا آغاز کریں گے۔ 15 روز پر مشتمل یہ تحریک ایک وسیع پروگرام کا حصہ ہے۔ اس تقریب کے موقع پر وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملک بھر کے 18 مقامات پر عوام سے ایک ساتھ گفتگو کریں گے۔ ان میں اسکولی بچے ،جوان، روحانی لیڈر ، دودھ اور زرعی کو آپریٹیو کےممبران، میڈیا کے لوگ، مقامی حکومتوں کے نمائندے ، ریلوے کےملازمین سیلف ہیلپ گروپ اورسووچھ گریہی کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔
سووچھتا ہی سیوا تحریک جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سووچھتا کی جانب راغب کرانا ہے اور 12اکتوبر 2018 کو سووچھتا بھارت مشن کی چوتھی سالگرہ کی تقریب کےموقع پر پس منظر میں شروع کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل اس تحریک کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے وزیراعظم جناب مودی نے اس تحریک کو باپو کو سچی خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ بتایا۔ وزیراعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں اور سووچھ بھارت بنانے کے لئے اپنی طاقتوں اور کوششوں کا مظاہر کریں۔