ایک تاریخی پہل کے تحت وزیراعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2021 کو دن میں گیارہ بجے نئی دلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے مقام پر سووچھ بھارت مشن۔ اربن 2.0 اور اٹل مشن برائے احیاء اور شہری تغیر۔2.0 کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم کے نظریہ کے عین مطابق ایس بی ایم۔ یو 2.0 اور امرت 2.0 مشن ہمارے سبھی شہروں کو  ’’کوڑا کرکٹ سے مبرا‘‘ اور ’’پانی کی یقینی فراہمی‘‘ والے شہر بنانے سے متعلق خواہشات کو حقیقت کی شکل دینے کی غرض سے وضع کئے گئےہیں۔ یہ اہم ترین مشن، بھارت کی تیزی سے ہورہی شہر کاری سے متعلق چنوتیوں سے موثر طور پر نمٹنے کی جانب ہمارے سفر میں ایک قدم کی علامت ہیں اور ان سے پائیدار ترقیاتی مقاصد 2030 کی حصولیابی کی جانب تعاون میں بھی مدد ملے گی۔

مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر اور وزیر مملکت اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہری ترقی کے وزراء بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

 سووچھ بھارت مشن۔ اربن 2.0 کے بارے میں

ایس بی ایم۔ یو 2.0 کے تحت تمام شہروں کو کوڑا کرکٹ سے مبرا بنانے اور امرت کے تحت احاطہ کئے جاچکے شہروں کو چھوڑکر تمام شہروں میں نسبتاً کم غلیظ (گرے) اور انتہائی غلیظ (بلیک) پانی کے بندوبست کو یقینی بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تمام شہری بلدیاتی اداروں کو او ڈی ایف+ کے طور پر بنانے اور ایک لاکھ سے کم آبادی والے شہروں کو او ڈی ایف ++ کے طور پر بنانے کی بھی بات کہی گئی ہے تاکہ شہری علاقوں میں محفوظ طریقے سے صفائی ستھرائی کےنظریئے کو حاصل کیا جاسکے۔  مشن کے تحت ٹھوس فضلے کی علیحدگی کے ذریعہ، تین آر سی (کم کرنا، پھر سے استعمال کرنا اور دوبارہ قابل استعمال بنانا) کے اصولوں کو بروئے کار لانے، تمام قسموں کے میونسپل ٹھوس فضلے کو سائنسی طریقے سے پروسیز کرنے اور ٹھوس فضلے کے موثر بندوبست کی غرض سے پرانے زمانے سے جن مقامات پر کوڑا ڈالا جاتارہا ہے، ان مقامات کی بحالی کی گنجائش ہے۔ ایس بی ایم۔ یو 2.0 کے تخمینہ جاتی اخراجات لگ بھگ ایک لاکھ 41 ہزار کروڑ روپے کے بقدر ہیں۔

امرت 2.0کے بارے میں

امرت 2.0 کا مقصد لگ بھگ 4700 شہری بلدیاتی ادروں کے 100 فیصد گھروں کو پائپ کےذریعہ پانی کی سپلائی کرنا ہے۔ اس کےلئے 500 امرت شہروں میں تقریباً 2.64 کروڑ سیور کے کنکشن اور فلش کےلئے کھودے گئے گڑھوں کے کنکشن فراہم کرکے پائپ کےذریعہ پانی کی سپلائی کے تقریباً 2.68 کروڑ  کنکشن فراہم کئے جائیں  گےجس سے شہری علاقوں میں 10.5 کروڑ سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوگا۔

امرت 2.0 ، دائرہ نما معیشت کے اصول اپنائے گا اور سطح کے اوپر اور زیر زمین پانی کےذخائر کے تحفظ اور احیاء کو فروغ دے گا۔  مشن کے تحت پانی کے بندوبست اور ٹیکنالوجی ذیلی مشن میں ڈاٹا پر مبنی حکمرانی کو فروغ ملے گا تاکہ جدید ترین عالمی ٹیکنالوجیز اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔

’’پے جل سرویکشن‘‘ شہروں کےمابین ترقی پسند مقابلے کو فروغ دینےکےلئے منعقد کیا جائے گا۔ امرت 2.0 کے تخمینہ جاتی اخراجات تقریباً 2.87 لاکھ کروڑ روپے کے بقدر ہیں۔

ایس بی ایم۔ یو اور امرت کے اثرات

ایس بی ایم۔ یو اور امرت نے گزشتہ سات برسوں کے دوران شہری علاقوں میں بہتری لانے کےلئےخاطرخواہ تعاون کیا ہے۔ دونوں اہم ترین مشنوں کی بدولت شہریوں کو پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی جیسی بنیادی خدمات فراہم کرنے سے متعلق صلاحیت میں بھی اضافہ ہو اہے۔ آج سووچھتا ایک جن آندولن بن چکا ہے۔ تمام شہری بلدیاتی اداروں کو کھلے میں رفع حاجت سے مبرا (او ڈی ایف) علاقے قرار دیا گیا ہے اور 70 فیصد ٹھوس فضلے کو اب سائنسی بنیاد پر ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔ امرت مشن سے  1.1 کروڑ گھروں کو پائپ کے ذریعہ پانی کے کنکشن اور 85 لاکھ سیور کنکشن فراہم کرکے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس طرح چار کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones