نئی دہلی، 19 جنوری؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 جنوری 2020 کو طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ ‘‘پریکشا پہ چرچا2020 ’’ پر بات چیت کریں گے۔ اسکولی طلباء کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کے تیسرے ایڈیشن ‘‘امتحان پہ چرچا 2020 ’’ کا انعقاد 20 جنوری 2020 کو صبح 11 بجے نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی سوالوں کے جواب دیں گے اور منتخب طلباء کے ساتھ بات چیت میں بتائیں گے کہ وہ امتحان کے تناؤ کو کیسے کم کرسکتے ہیں ۔
طلباء، اساتذہ اور والدین میں زبردست جوش دیکھا جا رہا ہے ، وہ صرف اس لیے نہیں کہ وہ ایک انوکھے پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں بلکہ اس لیے بھی کہ انہیں وزیر اعظم سے قیمتی مشورے ملیں گے۔ وزیر اعظم ہمیشہ یہ یقینی بنانے کے خواہاں رہے ہیں کہ طلباء پرسکون ماحول میں امتحان دیں اور کسی قسم کے تناؤ میں نہ آئیں تاکہ طویل وقفے میں بہتر نتائج کو یقینی بنایا جا سکے ۔
اسکول اور کالج کے طلباء کے ساتھ وزیر اعظم کے اس پروگرام کا پہلا ایڈیشن ‘‘پریکشا پہ چرچا 1.0’’ کا انعقاد 16فروری 2018 کو تال کٹورہ اسٹیڈیم ، نئی دہلی میں ہوا تھا ۔ اسکول اور کالج کے طلباء کے ساتھ اس پروگرام کے دوسرے ایڈیشن ‘‘پریکشا پہ چرچا 2.0 ’’ کا انعقاد 29 جنوری 2019 کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہوا تھا ۔
11 AM, 20th January...
— Narendra Modi (@narendramodi) January 19, 2020
We will once again have extensive discussions and insightful conversations on a wide range of subjects relating to examinations, especially how to remain happy as well as stress free during exam season.
Inviting you all to join ‘Pariksha Pe Charcha 2020’!
In the run up to ‘Pariksha Pe Charcha 2020’, lakhs of students, parents and teachers shared their inputs and suggestions. These are extremely valuable, giving insights into the pressing issues when it comes to exam preparation, the exam itself and the time after examinations.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 19, 2020
Discussion on exams, @examwarriors and the ‘Pariksha Pe Charcha’ are a part of an endeavour to support our dynamic students and assure them that we are all with them as they prepare for their exams.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 19, 2020
See you tomorrow at PPC 2020!