نئیدہلی،14جنوری،2021،   وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 جنوری 2021 کو شام پانچ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسٹارٹ اپس سے بات چیت کریں گے اور ’پرارمبھ: اسٹارٹ اپ بھارت بین الاقوامی چوٹی میٹنگ‘ سے خطاب کریں گے۔

اس چوٹی میٹنگ کا انعقاد کامرس اور صنعت کی وزارت سے وابستہ صنعتی اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کی طرف سے 15-16جنوری 2021 کو کیا جارہا ہے۔ یہ دو روزہ چوٹی میٹنگ اس اعلان کی پیروی میں کی جارہی ہے جو وزیر اعظم نے اگست 2018 میں کاٹھمنڈو میں منعقدہ چوتھی بمسٹیک چوٹی میٹنگ میں کیا تھا۔ اس میٹنگ میں بھارت نے بمسٹیک اسٹارٹ اپس اجتماع کی میزبانی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ چوٹی میٹنگ اسٹارٹ اپ انڈیا اقدام کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر  منعقد کی جارہی ہے جس کی شروعات وزیر اعظم نے 16 جنوری 2016 کی تھی۔ 25 سے زیادہ ملکوں اور 200 سے زیادہ عالمی مقررین کی شرکت سے یہ چوٹی میٹنگ اسٹارٹ اپ انڈیا کی شروعات کے بعد سے بھارت سرکار کی طرف سے منعقدہ سب سے بڑی اسٹارٹ اپ کانفرنس ہوگی۔ اس میں 24 اجلاس ہوں گے جس میں توجہ   ہمہ قومی تعاون اور ساری دنیا کے ملکوں کے ساتھ  رابطہ قائم کرنے پر کی جائے گی تاکہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو اجتماعی طور پر ترقی دی جاسکے اور مستحکم بنایا جاسکے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Taiwan laptop maker MSI begins manufacturing in India with Chennai facility

Media Coverage

Taiwan laptop maker MSI begins manufacturing in India with Chennai facility
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government