پہلی مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کو بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے

نئی دہلی:23 جنوری،2022۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 24جنوری 2022 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) ایوارڈ یافتگان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔  بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سال 2021  اور 2022کے لیے پی ایم آر بی پی ایوارڈ یافتگان کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ اس ٹیکنالوجی کو پہلی مرتبہ ایوارڈ یافتگان کو سرٹیفکیٹ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

حکومت ہند چھ زمروں یعنی اختراع، سماجی خدمت، تعلیم، کھیل، فن اور ثقافت اور بہادری میں بچوں کو ان کی غیرمعمولی کامیابیوں کے لیے پی ایم آر بی پی ایوارڈ سے نواز رہی ہے۔ اس سال بال شکتی پرسکار کے مختلف زمروں کے تحت ملک بھر سے 29 بچوں کو پی ایم آر بی پی- 2022 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتگان ہر سال یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ پی ایم آر بی پی کے ہر ایوارڈ یافتہ کو ایک تمغہ، ایک لاکھ روپے کا نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ نقد انعام پی ایم آر بی پی -2022 کے فاتحین کے متعلقہ کھاتوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"