نئی دہلی،23؍اکتوبر،وزیراعظم جناب نریندرمودی 24 اکتوبر 2018 کو ’’میں نہیں ہم‘‘ پورٹل اور ایپ کے آغاز کے موقع پر پورے بھارت کے آئی ٹی اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے پیشہ ور ماہرین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
یہ پورٹل ، جو ’’سیلف فار سوسائٹی‘‘ یعنی ’سماج کے لئے بذات خود‘ کے موضوع پر کام کرتا ہے، آئی ٹی کے پیشہ ور ماہرین اور تنظیموں کو سماجی مقاصد اور سماج کی خدمت کے تئیں کوششوں کے لئے ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے۔ ایسا کرنے میں امید کی جاتی ہے کہ یہ پورٹل سماج کے کمزور طبقوں کے تئیں زیادہ اشتراک اور خدمات کی فراہمی، خاص طور پر ٹیکنالوجی فوائد پہنچاکر بڑا مددگار ثابت ہوگا۔ امید ہے کہ یہ پورٹل دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو فروغ دے گا جو سماج کے فائدے کے لئے کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
وزیراعظم اہم صنعتی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ وہ ایک اجتماع سے خطاب کریں گے جس میں آئی ٹی کے ماہرین اور آئی ٹی کے ملازمین اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے ادارے شامل ہوں گے۔ وہ اس اجتماع سے ایک ٹاؤن ہال کے اسٹائل کے طریقہ کار پر گفتگو کریں گے۔ امید ہے کہ ملک بھر کے 100 سے زیادہ مقامات کے آئی ٹی اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے ماہرین اس تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے شرکت کریں گے۔