نئیدہلی۔23؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 23 جنوری 2019 کو، دہلی کے لال قلعے میں سبھاش چندر بوس میوزیم کا افتتاح کریں گے۔  اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نیتا جی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی کی یادگاروں پر مبنی  میوزیم  کے افتتاح سے قبل یادگاری کتبے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم یہ میوزیم بھی دیکھیں گے۔  ا س کے ساتھ ہی وزیراعظم لال قلعے کے انڈین آرٹ  میوزیم میں یادجلیاں والا میوزیم  (پہلی جنگ عظیم اور جلیاں والا باغ کی یادگاروں پر مبنی میوزیم)   بھی دیکھیں گے اور درشیہ کلا میوزیم بھی دیکھیں گے۔

واضح ہو کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی  کی یادگار پر مبنی میوزیم آنجہانی سبھاش چندر بوس اور تاریخی انڈین نیشنل آرمی  کی خدمات  کی تفصیل فراہم کراتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میوزیم میں آنجہانی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی سے تعلق رکھنے والے مختلف نوادرات بھی محفوظ رکھے گئے ہیں جن میں نیتاجی  کی لکڑی کی کرسی اور تلوار، میڈل ، بیجیز ، وردیاں اور انڈین نیشنل آرمی سے تعلق رکھنے والے متعدد دیگر نوادرات  شامل ہیں۔

واضح ہو کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس یادگار عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا  اس لئے  اس کا افتتاح بھی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ وزیراعظم نے 21 اکتوبر 2018 کو اس میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ یہی وہ تاریخ ہے جب نیتا جی سبھاش چندر بوس کی آزا دہند سرکار  کی 75ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لال قلعے  میں  آزادی کی قدروں کی پاسداری کرتے ہوئے جھنڈا پھہرایا۔

وزیراعظم موصوف نے اس موقع پر آنجہانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نام پر ایک ایوارڈ تشکیل دیے جانے کا بھی اعلان کیا۔ یہ ایوارڈ  قدرتی تباہ کاریوں پر راحت اور بچاؤ سے متعلق ردعمل کا اظہار کرنے والے اور راحت اور بچاؤ کی خدمات انجام دینے والے  جاں باز جوانوں کی  دلیرخدمات  کو خراج عقیدت کے طور پر پیش کیا جائیگا۔ اس موقع   یعنی 21 اکتوبر 2018 کو،  نیشنل پولیس میموریل   ملک وقوم کے نام وقف کرنے کیلئے بھی یادگار کے طور پر یاد کیا جائیگا۔

وزیراعظم نے 30 دسمبر 2018 کو، جزائر انڈمان ونکوبار میں نیتاجی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی کی قدروں اور آدرشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی تھی۔ انہوں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ذریعے ہندوستان کی دھرتی پر ترنگا پرچم لہرائے جانے کی 75ویں یادگاری موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک فرسٹ ڈے کوور کا بھی اجراء کیا تھا۔  وزیراعظم نے اس موقع پر اپنی تقریر میں  جزائر انڈمان ونکوبار کے نوجوانوں کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے  نعرہ آزادی کی یاد دلائی۔  انہوں نے بتایا کہ کس طرح نیتاجی  کے نعرے پر جزائر انڈمان ونکوبار کے  نوجوانوں نے اپنی زندگی تحریک آزادی کیلئے وقف کردی تھی۔  اس موقع پر لہرایا جانے والا 150 فٹ بلند ترنگا پرچم  1943 کے اس دن کی یاد دلایا ہے جب نیتاجی نے پہلی بار ترنگا پھہرایا تھا۔ نیتاجی کے احترام میں جزیرہ راس آئی لینڈ کا نام بدل کر نیتا جی سبھاش چندر بوس دویپ  رکھا گیا تھا۔

قبل ازیں اکتوبر 2015 میں  آنجہانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے کنبے کے لوگوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی اور ان سے حکومت ہند کی تحویل میں موجود نیتاجی سے متعلق خفیہ دستاویزات  پیش کرنے کی درخواست کی تھی۔  اسی تعلق سے جنوری 2018 میں  نیشنل آرکائیوآف انڈیا  کو  نیتا جی کی فائلوں کی 100 ڈیجیٹل نقول فراہم کرائی گئی تھی۔

واضح ہو کہ یاد جلیاں والا میوزیم    میں اس جلیاں والا باغ قتل عام  کی یادیں  محفوظ کی گئی ہیں جو انگریز حکومت کے دور اقتدار میں 13 اپریل 1919 کو برپا کیا گیا تھا۔  اس میوزیم میں  پہلی جنگ عظیم کے دوران ہندوستان کے جاں باز سپاہیوں  کی شجاعت اور جواں مردی کے ساتھ ساتھ ان کی قربانیوں  کی یادیں بھی پیش کی جائیں گی۔

ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی 1857  کی یادوں پر قائم کئے جانے والے میوزیم  میں 1857 کی  جنگ آزادی کی تاریخی داستانیں شامل ہیں جن میں ، اس دور میں ہندوستانیوں کی قربانیوں  کی یادیں شامل ہیں۔ دوسری طرف ہندوستانی فنون پر مبنی درشیہ کلا  نمائش میں سولہویں صدی سے ہندوستان کی آزادی تک کی مدت کے ہندوستانی فن پارے نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔ یوم جمہوریہ سے پہلے وزیراعظم کا ان میوزیموں  کو دیکھنے کیلئے آنا ان جانباز مجاہدین آزادی کی یادوں کو خراج عقیدت ہے جنہوں نے ملک وقوم کیلئے اپنی جان عزیز کی قربانیاں دی تھیں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.