نئی لّی ، 25 اکتوبر / وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  27 اکتوبر ، 2020 ء کو  شام 4:45  پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  " سَترک بھارت سمردھ بھارت " کے موضوع پر  نگرانی  ( وجلینس  )اور انسدادِ بد عنوانی  پر قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے  ۔

          کانفرنس کا افتتاحی اجلاس براہ راست نشر کیا جائے گا اور یہ  https://pmindiawebcast.nic.in/ پر دستیاب ہو گا ۔

پس منظر :

          مرکزی تفتیشی بیورو ، سی بی آئی " وجلینس  سے متعلق بیداری ہفتہ  " کے موقع پر   ، جو ہر سال بھارت میں  27 اکتوبر سے  2 نومبر تک منایا جاتا ہے ، قومی کانفرنس کا اہتمام کرتی ہے ۔  اس کانفرنس  کی سرگرمیوں میں  وجلینس / نگرانی  کے معاملات پر توجہ  مرکوزکی جاتی ہے ، جن کا مقصد  بیداری میں اضافہ کرنا  اور شہریوں کی شرکت کے ذریعے  عوامی زندگی میں یکجہتی اور ایمانداری کو فروغ دینے  کے لئے بھارت کے عہد  کی تجدید کرنا ہے۔

          تین روزہ کانفرنس میں  غیر ملکی دائرۂ اختیار میں تحقیقات  میں در پیش چیلنج  ،  بد عنوانی  کی روک تھام کے لئے  وجلینس کے نظام  کو استمعال کرنا ، مالی شمولیت اور بینک دھوکہ دہی میں روک تھام کے لئے منظم  بہتری   ، فروغ کے انجن کے طور پر  موثر آڈٹ    ، بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں تیزی کے لئے بد عنوانی کی روک تھام سے متعلق قانون  میں  تازہ ترمیمات ، صلاحیت سازی اور تربیت  ، زیادہ تیز اور موثر تحقیقات کے لئے کثیر ایجنسی تال میل ، اقتصادی جرائم کے ابھرتے ہوئے رجحانات ، سائبر جرائم اور بین ملکی منظم جرائم  ، روک تھام  اور فوج داری تحقیقاتی ایجنسیوں کے درمیان بہترین طریقۂ کار کے تبادلوں پر  تبادلۂ خیال کیاجائے گا ۔

          کانفرنس میں پالیسی ساز اور   عمل کرنے والے ایک  ہی پلیٹ فارم پرجمع ہوں گے اور   منظم بہتری کے ذریعے بد عنوانی سےلڑنےکے لئے روک تھام اور وجلینس کے اقدامات   تجویز کریں گے  ، جس سے  اچھی حکمرانی  اور جوابدہ انتظامیہ کو فروغ ملے گا ۔  یہ  بھارت میں کاروبار کرنے  میں آسانی  کو فروغ دینے کا بھی ایک  اہم عنصر ہو گا ۔

          شمال مشرقی خطے کی ترقی کے  مرکزی وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر  ، عملے ، عوامی شکایات   ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر  سنگھ بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

          کانفرنس  میں شرکت  کرنے والوں  میں  انسدادِ بد عنوانی بیورو کے سربراہان  ، وجلینس بیورو  کے سربراہان   ، ریاستوں  / یو ٹی   کے اقتصادی جرائم کی شاخ / سی آئی ڈی کے سربراہان  ، سی وی اوز  ، سی بی آئی کے عہدیدار  اور مختلف مرکزی ایجنسیوں کے نمائندے  شامل ہوں گے ۔  افتتاحی اجلاس میں  ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی  بھی شرکت کریں گے ۔  

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government