وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 اپریل کو صبح گیارہ بجے گجرات کے ادلج میں شری انّاپوردنا دھام ٹرسٹ کے ہاسٹل و تعلیمی کمپلیکس کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ افتتاح کریں گے۔پروگرام کے دوران وزیر اعظم جن سہائک ٹرسٹ کے ہیرامنی آروگیہ دھام کا بھومی پوجن بھی کریں گے۔
ہاسٹل اور تعلیمی کمپلیکس میں 600 طلباء کے لئے 150کمرے میں رہنے اور کھانے پینے کے سہولت ہے۔دیگر سہولتوں میں جی پی ایس سی کے لئے تربیتی مرکز ، یو پی ایس سی امتحان، ای –لائبریری، کانفرنس ہال ، کھیل کا کمرہ، ٹی وی کمرہ اور طلباء کے لئے ابتدائی صحت سہولتیں وغیرہ شامل ہیں۔
جن سہائک ٹرسٹ ہیرامنی آروگیہ دھام کی ترقی کا فریضہ انجام دے گا، اس میں ایک بار میں 14 لوگوں کے ڈائیلیسس کی سہولت ، 24 گھنٹے خون کی دستیابی کے ساتھ بلڈ بینک، 24گھنٹے کام کرنے والا میڈیکل اسٹور، جدید پیتھولوجی لیباریٹری اور صحت جانچ کے لئے اعلیٰ درجے کے آلات سمیت جدید طبی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ یہ آیوروید ، ہومیوپیتھی، ایکیو پنکچر، یوگا تھریپی وغیرہ کے لئے جدید سہولتوں والا ایک ڈے-کیئر سنٹر ہوگا۔یہ ابتدائی طبی تربیت ، تکنیکی تربیت اور ڈاکٹروں کی تربیت کی سہولتوں کی بھی میزبانی کرے گا۔