نئی دہلی، 21 فروری 2021: وزیر اعظم نریندر مودی 23 فروری 2021 کو دوپہر 12:30 منٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے 66ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔ بنگال کے گورنر، مرکزی وزیر تعلیم اور تعلیم کے وزیر مملکت بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔