نئی دہلی،09/مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 مارچ 2019 کو غازی آبا دمیں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورسز (سی آئی ایس ایف) کے پچاسویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
غازی آباد میں اندرا پورم میں پانچویں پٹالین کیمپ میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعظم سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورسز کی پریڈ کا جائزہ لیں گے۔ وہ کارہائے نمایاں اور بہترین خدمات کے لیے پولیس اور فائر سروس میڈل بھی پیش کریں گے۔
وزیر اعظم شہیدوں کی یادگار پر خراج عقیدت بھی پیش کریں گے بعد میں وہ سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں سے خطاب کریں گے۔