وزیراعظم 25 نومبر کو شام ساڑھے پانچ بجے یونیورسٹی آف لکھنؤ کے صد سالہ یوم تاسیس کی تقریبات میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے۔ یہ یونیورسٹی 1920 میں قائم کی گئی تھی اور یہ اپنا 100واں یوم تاسیس منارہی ہے۔
وزیراعظم اس موقع پر یونیورسٹی کے صد سالہ یادگاری سکے کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ اس تقریب کے دوران انڈیا پوسٹ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ اور اس کے خصوصی کوور کا بھی اجرا کریں گے۔ مرکزی وزیر دفاع، اترپردیش کی گورنر اور وزیراعلی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔