نئی دہلی13 ستمبر ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اندور میں 14 ستمبر 2018 کو داؤدی بوہرہ برادری کی جانب سے حضرت امام حسین ( ایس اے ) کے یوم شہادت کے موقع پر اہتمام کئے جانے والے حضرت امام حسین کے یوم شہادت کے یادگاری اجتماع میں شرکت کریں گے ۔
اس موقع پر جناب نریندر مودی موجود ناظرین کو خطاب کریں گے ۔ اس اجتماع میں داؤدی بوہرہ برادری کے روحانی سربراہ ہز ہالی نیس ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج چوہان بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔