نئی دہلی 07 جنوری 2020 ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سال نو کی مبارکباد پیش کرنے کی غرض سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر عالیجناب ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کی۔

وزیراعظم نے نئے سال میں صدر ٹرمپ ، ان کے کنبے اور امریکہ کے عوام کی اچھی صحت ،خوشحالی اورکامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت – امریکہ کے تعلقا ت کی بنیاد ، باہمی احترام اورافہام وتفہیم پر قائم ہے اور یہ تعلقات

قدم بہ قدم مستحکم ہوتے آئے ہیں۔وزیراعظم نے گزشتہ برس دونوں ممالک کے مابین کلیدی شراکتداری کے سلسلے میں رونما ہونے والی اہم پیش رفت کا ذکر کیا اور اپنی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ باہمی مفاد کے تما م ترشعبوں میں تعاون میں اضافے کی غرض سے صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے ۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نئے سال میں بھارتی عوام کی خوشحالی اور ترقی کی تمنا کا اظہار کیا ۔ انہوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران تعلقات کے تحت حصولیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لئے اپنی کمر بستگی کا بھی اظہار کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s coffee exports zoom 45% to record $1.68 billion in 2024 on high global prices, demand

Media Coverage

India’s coffee exports zoom 45% to record $1.68 billion in 2024 on high global prices, demand
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،4 جنوری 2025
January 04, 2025

Empowering by Transforming Lives: PM Modi’s Commitment to Delivery on Promises