وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج فون پر ہنگری کے وزیراعظم عزت مآب وکٹر اوربن سے بات چیت کی۔
دونوں لیڈروں نے یوکرین کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی اور فوری طور پر جنگ بندی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر اور سفارت اور مذاکرات کی طرف لوٹنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے یوکرین۔ ہنگری سرحد کے ذریعہ 6 ہزار سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کے انخلا کی سہولت فراہم کرانے کے لئے عزت مآب اوربن اور ہنگری کی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم اوربن نے یوکرین سے لوٹنے والے بھارت کے میڈیکل طلبا کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اگر چاہیں تو ہنگری میں اپنا مطالعہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس فیاضانہ پیش کش کے لئے ان کی تعریف کی۔
دونوں لیڈروں نے ابھرتی ہوئی صورت حال کے سلسلے میں رابطے میں رہنے اور تنازع کو ختم کرانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔