نئی دلّی ، 24 جنوری / وزیر اعظم نریندر مودی نے بچیوں کے قومی دن کے موقع پر ملک کی بیٹیوں کو سلام پیش کیا ہے ۔
جناب مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ‘‘ بچیوں کے قومی دن پر ہم اپنے دیش کی بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور مختلف شعبوں میں ، اُن کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ مرکزی حکومت نے تعلیم تک رسائی ، بہتر حفظانِ صحت اور صنفی حساسیت کو بہتر بنانے سمیت بچیوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔
ایک دوسرے ٹوئیٹ میں ، وزیر اعظم نے ، اُن تمام لوگوں کی بھی تعریف کی ، جو بچیوں کو با اختیار بنانے اور ہماری بیٹیوں کے لئے با وقار اور مواقع کی زندگی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔
On National Girl Child Day, we salute our #DeshKiBeti and the accomplishments in various fields. The Central Government has undertaken many initiatives that focus on empowering the girl child, including access to education, better healthcare and improving gender sensitivity.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2021
Today is also a day to specially appreciate all those working towards empowering the girl child and ensuring she leads a life of dignity and opportunity. #DeshKiBeti
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2021