یکے بعد دیگرے ٹوئیٹس کے تحت، جناب مودی نے کہاکہ  ’’کل، بھارت # پراکرم دیوس منائے گا جو کہ عظیم نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش ہے۔ ملک بھر میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں سے ایک خاص پروگرام گجرات میں ہری پورا میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کریں، جو کہ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ہری پورا کا نیتا جی سبھاش چندر بوس سے ایک خاص تعلق ہے۔ تاریخی ہری پورا میں ہی نیتاجی بوس 1938 میں کانگریس پارٹی کے صدر بنے تھے۔ ہری پورا میں منعقد ہونے والا کل کا پروگرام ہمارے ملک کے لئے نیتاجی کے تعاون کے تئیں ایک خراج عقیدت ہوگا۔

نیتا جی بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر، میں 23 جنوری 2009 کے اس دن کو یاد کرتا ہوں جب ہم نے ہری پورا سے ای۔گرام وشواگرام پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔ اس پہل قدمی نے گجرات کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے میں انقلاب برپا کیا اور ریاست کے دور دراز کے علاقوں میں ناداروں تک تکنالوجی کے فوائد بہم پہنچائے۔

میں ہری پورا کے عوام کی محبت کو فراموش نہیں کر سکتا، جنہوں نے مجھے اسی سڑک پر ایک وسیع جلوس سے گزارا، جس پر 1938 میں نیتا جی بوس جلوس کے دوران گزرے تھے۔ ان کے جلوس میں 51 بیلوں کے ذریعہ کھینچا جانے والا ایک سجا ہوا رتھ بھی شمال تھا۔ میں نے ہری پورا میں اس جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں نیتا جی نے قیام کیا تھا۔

خدا کرے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے خیالات و نظریات ایک ایسا بھارت تعمیر کرنے میں ہمیں ترغیب فراہم کریں جس پر انہیں فخر ہو۔۔۔ ایک مضبوط، پراعتماد اور خود کفیل بھارت، جس کا انسانیت پر مرتکز طرزفکر آنے والے برسوں میں ایک بہتر کرۂ ارض بنانے کے لئے تعاون پیش کرے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator

Media Coverage

India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22 نومبر 2024
November 22, 2024

PM Modi's Visionary Leadership: A Guiding Light for the Global South