نئی دہلی، 2 نومبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج عالمی بینک کے صڈر جناب جِم یونگ کِم کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی ۔
عالمی بینک کے صدر جناب کم نے وزیر اعظم کو ‘‘ کاروبار کو آسان بنانے ’’ کی رینکنگ میں ہندوستان کی تاریخی بلندی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی کارکردگی ہے کہ 1.25 ارب کی آبادی والا ملک 4 سال کے قلیل عرصے میں 65 رینک کی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔
جناب کم نے مزید کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر یہ وزیر اعظم مودی کے مصمم عزم اور قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے اس بلند رینکنگ کو تاریخی اور غیر معمولی کامیابی سے تعبیر کیا ۔
جناب کم نے وزیر اعظم کو دیئے گئے اعزازات ، جن میں دی یو این ای پی چیمپئن آف دی ارتھ ایوارڈ اور سیؤل امن ایوارڈ شامل ہیں ، کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی ۔
جناب کم نے عالمی بینک کی جانب سے ہندوستان کی کاروبار کرنے میں آسانی پہل کو مصمم اور مستقل تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعظم نے عالمی بینک کے کاروبار کرنے میں آسا نی کو بہتر بنانے کی ہندوستان کی کوششوں کے لئے مسلسل تعاون دینے کے لئے عالمی بینک کے صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کی درجہ بندی ہندوستان کے لئے مذکورہ پہل کو بہتر بنانے میں ترغیب کا وسیلہ ہے ۔