نئی دہلی،13نومبر 2018؍وزیر اعظم نے سنگاپور کے اپنے دورے سے قبل ایک بیان دیا ہے ، جس کا متن حسب ذیل ہے:
میں آسیان انڈیا اور مشرقی ایشیاء سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کرنے کے لئے 15-14نومبر کو روانہ ہوجاؤں گا۔اس کے علاوہ میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری لیڈروں کی میٹنگ میں بھی شرکت کروں گا۔
میری ان میٹنگوں میں شرکت آسیان ممبر ملکوں اورہند بحرالکاحل خطوں کے ساتھ ہماری وابستگی کو مستحکم کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ میں دیگر آسیان اور مشرقی ایشیاء سربراہ کانفرنس کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔
14نومبر2018ء کو مجھے سنگاپور فنٹک فیسٹول میں کلیدی خطبہ دینے کا اعزاز حاصل ہوگا۔میں یہ خطبہ پہلے حکومت سربراہ کی حیثیت سے دوں گا۔مالی ٹیکنالوجی سے متعلق دنیا کے سب سے بڑے پروگرام کی حیثیت سے یہ فیسٹول اس تیز ترقی کرتے ہوئے سیکٹر میں ہندوستان کی طاقت کو دکھانے کے لئے نہ صرف ایک صحیح فورم ہے، بلکہ اختراع اور ترقی کو بڑھانے کے لئے عالمی شراکت داری بنانے کا بھی صحیح فورم ہے۔
اپنے دورے کے دوران مجھے شرکاء اور انڈیا-سنگاپور کی مشترکہ ہیکاتھون دوڑ جیتنے والوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔یہ میرا پورا اعتقاد ہے کہ اگر ہم صحیح طور پر حوصلہ افزائی کریں اور ایکو سسٹم کو اپنائیں تو ہمارے نوجوانوں کے اندر عالمی لیڈر بننے کی صلاحیت ہے، جس سے وہ انسانیت کو درپیش چیلنجوں کو حل کرسکیں گے۔
مجھے بھروسہ ہے کہ سنگاپور کے میرے دورے سے آسیان اور مشرقی ایشیاء سمٹ ملک کے ساتھ ہماری بڑھتی ہوئی شراکت داری کو ایک نئی جہت ملے گے۔
چونکہ میں سنگاپور کے لئے روانہ ہورہا ہوں ، ایسے میں میں سنگاپور کو اس سال آسیان کی صدارت سنبھالنے کے لئے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آسیان اور متعلقہ سربراہ کانفرنسوں کی میزبانی کرنے میں بھرپور کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
I will be in Singapore tomorrow and the day after to take part in the ASEAN-India, East Asia Summits as well as the Regional Comprehensive Economic Partnership (RCEP) Leaders' Meeting. India strongly values the close ties with ASEAN nations. This augurs well for our citizens.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 13, 2018
At 7:45 AM IST tomorrow, I will be delivering the keynote address at the Singapore Fintech Festival. I would be talking about various issues relating to the sector. India’s prowess in the Fintech Sector will also be showcased during the festival. https://t.co/G5r5jKozlX
— Narendra Modi (@narendramodi) November 13, 2018
I will also interact with the participants and winners of the first ever joint India-Singapore Hackathon. This is a stupendous effort to promote a spirit of innovation among our youngsters and empower them to solve the major problems our planet faces.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 13, 2018