نئی دہلی۔18جولائی، مانسون اجلاس میں ملک کے مفاد کے کئی اہم معاملوں کا حل ہونا ضروری ہے، جنہیں طے کیا جانا ضروری ہے۔ ملک کے کئی اہم مسئلوں پر تذکرہ ہونا ضروری ہے اور جتنی زیادہ بات چیت ہوگی سبھی سینئر تجربہ کار لوگوں کی ایوان کو رہنمائی حاصل ہوگی، اتنا ہی ملک کو بھی فائدہ ہوگا۔ حکومت کو بھی اپنے فیصلے کے عمل میں اچھے مشوروں سے فائدہ ہوگا۔ میں امید کرتا ہوں کہ سبھی سیاسی پارٹیاں ایوان کے وقت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ملک کے اہم کاموں کو آگے بڑھانے میں کریں گی۔ ہر کسی کا اہم تعاون رہے گا اور ملک بھر میں بھارت کی پارلیمنٹ کی سرگرمی کی شبیہہ ریاستی ودھان سبھاؤں کے لیے بھی جذبے کا سبب بنے گی۔ ایسی بہترین مثال سبھی ارکان پارلیمنٹ اور سبھی سیاسی پارٹیاں پیش کریں گی۔ یہ میری پوری امید ہے۔ ہر بار میں نے اپنی امید بھی ظاہر کی ہے، کوشش بھی کی ہے، اس بار بھی امید ظاہر کررہا ہوں، اس بار بھی کوشش کررہے ہیں اور ہماری یہ کوشش لگاتار رہے گی۔ کوئی بھی پارٹی ، کوئی بی رُکن کسی بھی موضوع پر بات چیت کرنا چاہتا ہے، حکومت ہر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ یہ مانسون اجلاس ہے، ملک کے کئی حصوں میں بارش کے سبب کچھ آفات بھی ہیں اور کچھ جگہیں، جہاں امید سے کم بارش ہوئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں ایسے موضوع پر بات چیت ہی بہت مفید رہے گی۔ بہت بہت شکریہ۔
I hope the Monsoon Session is a productive one and the time is properly utilised to discuss important matters: PM @narendramodi at the start of the Monsoon Session of the Parliament
— PMO India (@PMOIndia) July 18, 2018
May the productivity of the forthcoming session and the rich levels of debate also become a source of inspiration for the various state assemblies: PM @narendramodi at the start of the Parliament session
— PMO India (@PMOIndia) July 18, 2018
Any member, any party can raise any issue, we are all ready for proper discussions: PM @narendramodi at the start of the Parliament session
— PMO India (@PMOIndia) July 18, 2018