جمہوریہ کرغیز کے صدر اعلی جناب سورونبے شریاپوویخ جین بیخوف نے 30 مئی 2019، کو نئی دلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
کرغزستان، شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کی موجودہ چیئر ہے اور وسطی ایشیا میں بھارت کا ایک اہم شراکت دارملک ہے۔ صدر جین بیخوف نے گرمجوشی سے وزیراعظم کو مبارک باد پیش کی اور 13 سے 15 جون 2019 کے دوران، ایس سی او سربراہ ملاقات میں ان کی شرکت اور باہمی ملاقات کے لیے انہیں کرغزستان کے دعوت نامے کی یاد دلائی۔
اس امر کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت اور کرغزستان کے مابین گرمجوشانہ اور دوستانہ تعلقات استوار ہیں، وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ برسوں میں باہمی تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں صدر جین بیخوف کی موجودگی کا گرمجوشانہ شکریہ ادا کیا اور کرغزستان کے دورے کے لیے دعوت نامے کے تئیں اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ اس دورے کے لیے مشتاق ہیں۔
Getting down to work after the oath-taking ceremony...PM @narendramodi held wide-ranging talks with President Sooronbay Jeenbekov of the Kyrgyz Republic. The two leaders held deliberations on diversifying cooperation for the mutual benefit of citizens of both nations. pic.twitter.com/JQM741BxSk
— PMO India (@PMOIndia) May 30, 2019
Held extensive deliberations with the President of the Kyrgyz Republic, Mr. Sooronbay Jeenbekov. Our talks covered the full spectrum of bilateral ties between our nations and ways to deepen economic and social cooperation in the times to come. pic.twitter.com/1BB65stzEb
— Narendra Modi (@narendramodi) May 30, 2019