نئیدہلی13جون۔میں 13 اور 14 جون کو بشکیک (جمہوریہ کرغستان ) کا دورہ کررہا ہوں ، جہاں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سلسلے میں سربراہان حکومت کی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کروں گا۔ ہم ہمہ قومی ،سیاسی ،سلامتی ، اقتصادی اور علاقے میں عوام سے عوام کے درمیان رابطے کو فروغ دینے میں ایس سی او کی خصوصی اہمیت سمجھتے ہیں ۔
بھارت نے دوسال پہلے ایس سی او کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کے بعد سے ایس سی او کے متعدد مذاکرات میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کی ہے ۔ ہم نے پچھلے سال جمہوریہ کرغستان کی چیئر مین شپ کے معاملے میں اپنا مکمل تعاون دیا ہے۔
امید ہے کہ اس چوٹی کانفرنس میں سکیورٹی کی عالمی صورتحال ، ہمہ قومی اقتصادی تعاون ، عوام سے عوام کے درمیان رابطے نیز
بین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چوٹی کانفرنس کے موقع پر میرا ارادہ ہے کہ میں الگ سے بہت سے رہنماؤں سے باہمی ملاقاتیں بھی کروں گا۔
ایس سی او چوٹی کانفرنس کے مکمل ہونے کے بعد جمہوریہ کرغستان کے صدر کی دعوت پر میں 14 جو ن 2019 کو جمہوریہ کرغستان کا سرکاری باہمی دورہ بھی کروں گا۔
بھارت اور جمہوریہ کرغستان تاریخی اور تہذیبی رشتوں سے ایک دوسرے کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں اور دونوں کے روائتی طور پر گرم جوشی کے اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں ۔ماضی قریب میں ہمارے تعلقات کو متعدد شعبوں میں وسعت ملی ہے ۔ ان شعبوں میں دفاع ، سکیورٹی ،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے شامل ہیں۔
باہمی تعاون کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ صدر جین بیکوف اور میں مشترکہ طور پر بھارت -کرغس کاروباری فورم کی پہلی میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے ۔
مجھے اعتماد ہے کہ جمہوریہ کرغستان کے میرے دورے سے ایس سی او کے ممبر ملکوں کے ساتھ اور جمہوریہ کرغستان کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور ہمارے تعاون کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔