نئی دہلی، 16 اپریل 2021، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں میڈیکل گریڈ آکسیجن کی حسب ضرورت سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے اس کی دستیابی کامفصل جائزہ لیاَ۔ صحت، ڈی پی آئی آئی ٹی، فولاد، سڑک ٹرانسپورٹ وغیرہ وزارتوں نے بھی اپنے مادخل وزیر اعظم سے شیئر کئے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ وزارتو ں اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تال میل کو یقینی بنانا بہت اہم ہے۔
وزیر اعظم مودی نے آکسیجن سپلائی کی موجودہ صورت حال اور 12 بہت زیادہ متاثرہ ریاستوں (مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، اتر پردیش، دہلی، چھتّیس گڑھ، کرناٹک، کیرل، تمل ناڈو، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان) میں آئندہ 15 روز میں متوقع استعمال کا بھی مفصل جائزہ لیا۔ ان ریاستوں میں ضلعی سطح کی صورت حال کا ایک جائزہ بھی وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ مرکز اور ریاستیں مسلسل رابطے میں ہیں اور20 اپریل ، 25 اپریل اور 30 اپریل تک کی متوقع مانگ کے تخمینے ریاستوں کے ساتھ شیئر کئے گئے۔ اسی کے مطابق بتدریج 20 اپریل، 25 اپریل اور 30 اپریل تک کی اپنی متوقع مانگ کو پورا کرنے کے لئے ان 12 ریاستوں کو4880 ایم ٹی، 5619 ایم ٹی اور 6593 ایم ٹی آکسیجن مختص کی گئی۔
وزیر اعظم کو بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ملک کی پروڈکشن کی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نےہر ایک پلانٹ کی صلاحیت کے مطابق آکسیجن کے پروڈکشن میں اضافہ کرنے کا مشورہ دیا۔ اس سلسلے میں بات چیت کی گئی کہ اسٹیل پلانٹوں میں آکسیجن سپلائی کے فاضل اسٹاک کی میڈیکل استعمال کے لئے پیش کش کی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم نے افسروں سے کہا کہ وہ ملک بھر میں آکسیجن لے جانے والے ٹینکروں کے بلا روکاوٹ آنے جانے کو یقینی بنائیں۔ آکسیجن کے ٹینکروں کے بین ریاستی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لئے حکومت نے انہیں پرمٹ کےرجسٹریشن سے چھوٹ دی ہے۔ وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ ریاستوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے تیزی سے سپلا ئی پہنچائے جانے کو یقینی بنانے کے لئے ڈرائیوروں سے شفٹوں میں کام کراتے ہوئے 24 گھنٹے ٹینکر چلائیں۔ سلنڈر بھرنے والے پلانٹوں کو بھی ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت ضروری صفائی ستھرائی کے بعد صنعتی سلنڈروں کو میڈیکل آکسیجن کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔ اسی طرح نائٹروجن اور آرگن کے ٹینکروں کو بھی ٹینکروں کی ممکنہ کمی کو پورا کرنے کے مقصد سے آکسیجن ٹینکروں میں تبدیل کرنے کی اپنے آپ اجازت مل جائے گی۔
افسروں نےمیڈیکل گریڈ آکسیجن درآمد کرنے کے کی جانے والی کوششوں سے بھی وزیر اعظم کوواقف کرایا۔