Nitrogen generating plants to be converted to generate oxygen
This process is underway in 14 industries. More plants being identified
Further 37 Nitrogen plants have been also identified for conversion
This step will complement other measures to boost availability of Oxygen

نئی دہلی۔ 02مئی            کووڈ – 19 وبائی صورتحال کے درمیان میڈیکل آکسیجن کی ضرورت  کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، حکومت ہند نے آکسیجن پیدا کرنے کے لئے موجودہ نائٹروجن پلانٹس میں تبدیلی کے امکانات کی تلاش کی ہے۔ ایسی متعدد امکانی صنعتوں کی شناخت کی گئی ہے ، جن میں موجود ہ نائٹروجن پلانٹس کو آکسیجن کی پیداوار کے لئے  تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

موجودہ پریشر سوئنگ ابزورپشن (پی ایس اے) نائٹروجن پلانٹس کو آکسیجن کی تیاری کے لئے تبدیل کرنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائٹروجن پلانٹس میں کاربن مولیکیولر سیوی (سی ایم ایس) استعمال کیا جاتا ہے جبکہ آکسیجن پیدا کرنے کے لئے زیولائٹ سالماتی محلول (زیڈ ایم ایس) کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا ،سی ایم ایس کو  زیڈ ایم ایس کے ساتھ تبدیل کر کے اور کچھ دیگر تبدیلیوں جیسے آکسیجن اینالائزر، کنٹرول پینل سسٹم ، فلو والو وغیرہ  کے ساتھ موجودہ نائٹروجن پلانٹس میں آکسیجن پیدا کرنے کے لیے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

صنعتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے  کے بعد اب تک 14 صنعتوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے جہاں نائٹروجن پلانٹس کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں صنعتی اداروں کی مدد سے مزید 37 نائٹروجن پلانٹس کی بھی اس کام کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔

آکسیجن کی تیاری کے لیےتبدیل شدہ نائٹروجن پلانٹ کو یا تو قریبی اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے یا ، اگر اس پلانٹ کو منتقل کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے تو  اسے آکسیجن کی جگہ پر پیداوار کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، جسے  خصوصی برتن / سلنڈر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری ، داخلہ سکریٹری ، سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔   

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi