وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لتامنگیشکر کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا ہے ۔
جناب مودی نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ ایودھیا میں ایک چوک کا نام لتا دیدی کے نام پر رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کی عظیم شخصیات میں سے ایک کے لئے صحیح معنوں میں یہ ایک خراج عقیدت ہوگا۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کیا :
’’ لتا دیدی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتا ہوں۔ ان کے حوالے سے میرے ساتھ بہت سی یادیں ہیں .... وہ بے شمار ملاقاتیں جن میں انہوں نے بےپناہ محبت کااظہار کیا ، میں آج بہت خوش ہوں کہ ایودھیا میں ایک چوک کانام ان کے نام پر رکھا جائے گا ۔ ہندوستان کی ایک عظیم ترین شخصیت کو یہ ایک بہترین خراج عقیدت ہے‘‘۔
Remembering Lata Didi on her birth anniversary. There is so much that I recall…the innumerable interactions in which she would shower so much affection. I am glad that today, a Chowk in Ayodhya will be named after her. It is a fitting tribute to one of the greatest Indian icons.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2022