نئیدہلی۔24؍دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آنجہانی وزیراعظم بھارت رتن جناب اٹل بہاری واجپئی کے اعزاز میں ایک یادگاری سکہ جاری کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمارا ذہن یہ تسلیم کرنےسے قاصر ہے کہ جناب واجپئی ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سماج کے سبھی طبقوں کیلئے ایک قدآور،  محبوب اور محترم شخصیت تھی۔

انہوں نے کہا کہ جناب واجپئی کی آواز  کئی دہائیوں تک عوام کی آواز بن کر رہی۔ ایک اسپیکر کے طور پر ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ وہ ملک میں پیدا ہونے والے بہترین مقررین میں سے ایک تھے ۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ جناب واجپئی کی زندگی کا طویل عرصہ حزب مخالف میں گزرا  لیکن انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کی بات کی۔ وزیراعظم نے کہا  کہ جناب واجپئی جمہوریت کو بالادست  دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ جناب واجپئی ہم سبھی کیلئے ایک جذبے کا وسیلہ بنے رہیں گے۔

 

 

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi